اہم خبریں

نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ۔۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، نبی آخر الزماں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا معجزہ کفار نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ کا نبی نہیں مانتے تھے اور نعوذ باللہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو جھوٹا ثابت کرنے کے لئے وہ کوئی نہ کوئی حربے استعمال کرتے رہتے تھے۔

 

 

 

 

ایک مرتبہ انھوں نے یہ کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے نبی ہیں تو چاند کو دو ٹکڑے کر کے معجزہ دکھائیں۔

 

 

ابو جہل نے نے یمن کے سردار حبیب بن مالک کو پیغام پہنچایا کہ اس تاریخ کو اس مقام پر تشریف لائیں کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم چاند کو دو ٹکڑے کر کے معجزہ دکھانے والے ہیں۔ حبیب بن مالک مقررہ وقت پر مقررہ جگہ پر پہنچ گئے۔

 

 

 

جب کفار بھی آگئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انگلی کے اشارے سے چاند کو دو ٹکڑوں میں تقسیم کردیا۔ روایات کے مطابق چاند تقریبا ڈیڑھ گھنٹے تک دو ٹکڑوں میں تقسیم رہا۔

 

 

 

یہ معجزہ دیکھنے کے بعد حبیب بن مالک بارگاہ رسالت میں پیش ہوئے اور حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم بتائیں کہ میرے دل میں کون سا غم ہے

 

 

 

تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بتایا کہ ان کی ایک ہی بیٹی ہے جو کہ لنگڑی، اندھی، بہری اور گونگی ہے اور پھر آپ صل وسلم نے ان کی بیٹی کے لیے دعا فرمائی۔

 

 

 

 

جب حبیب بن مالک گھر پہنچے تو ان کی بیٹی نے کلمہ پڑھتے ہوئے دروازہ کھولا۔ وہ بہت حیران ہوئے اور پوچھا کیا کہ ان کی بیٹی نہیں یہ کلمہ کہاں سے سیکھا تو اس بچی نے فرمایا کہ

 

 

 

اس کو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت ہوئی اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو یہ کلمہ پڑھایا اور اور اس کے لئے دعا کی جس کے نتیجے میں وہ شفایاب ہوگی

 

 

 

یہ سن کر حبیب بن مالک نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور اور کلمہ پڑھ کر مسلمان ہو گئے اس کے بعد اپنی پوری زندگی انہوں نے اسلام کی خدمت کے لیے وقف کر دی۔

 

 

 

 

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago