اہم خبریں

آیت الکرسی سے متعلق نہایت طاقتور وظیفہ جو زندگی میں کر لیا جائے تو پھر دیگر وظائف کی ضرورت نہیں پڑے گی۔۔۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، آیت الکرسی انسان کے رزق میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔ یہ ایک انتہائی مفید وظیفہ ہے۔ اگر آپ مالی تنگدستی کا شکار ہوں یا کسی مصیبت کا شکار ہوں تو اس کا بہترین حل ہے کہ آیت الکرسی کا ورد کیا جائے۔ اس سے مالی تنگ دستی اور معاشی پریشانیاں دور ہو جاتی ہیں۔

 

 

 

اگر آپ کسی بیماری کا شکار ہوں تو بھی آیت الکرسی کا وظیفہ بہت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے۔ یہ ایک انتہائی آسان عمل ہے۔ چلتے پھرتے، اٹھتے بیٹھتے، گھر سے باہر نکلتے اور گھر میں داخل ہوتے وقت اور روزمرہ کاموں میں مشغول رہتے ہوئے بھی آیت الکرسی کا ورد کرتے رہنا چاہیے۔

 

 

 

ہر قسم کے خوف، ڈرو اور بلائیں اس سے ٹل جاتی ہیں۔ پریشانیاں دور ہوتی ہیں۔ مال میں برکت آتی ہے۔ رزق چوری سے بچ جاتا ہے۔ انسان کی جان و مال محفوظ رہتی ہے۔

 

 

اگر 3000 مرتبہ یا غنی یا فتح یا رزاق پڑھ کے ایک سو ستر مرتبہ آیت الکرسی پڑھی جائے اور پھر اللہ سے اپنی تکلیف بیان کرکے اس کو دور کرنے کی دعا مانگی جائے تو دعا ضرور پوری ہوتی ہے۔

 

 

 

نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھنا بھی ایک نہایت افصل عمل ہے۔ جو بھی شخص نماز کے بعد آیت الکرسی پڑھتا ہے شیطان اس سے دور رہتا ہے۔

 

 

رات کو سوتے وقت آیت الکرسی کا ورد کیا جائے تو گھر میں چور یا ڈاکو نہیں آئیں گے۔ اس علاوہ سونے سے پہلے آیت الکرسی پڑھنے سے برے خوابوں سے بھی بچا جا سکتا ہے۔

 

 

 

انسان کوچاہئے کہ اپنی روزمرہ زندگی میں آیت الکرسی کا وظیفہ کرنے کو اپنا معمول بنا لے تاکہ اس کی زندگی آسان ہو جائے اور اس کے تمام پریشانیاں اور مصیبتیں دور ہوجائیں۔

 

 

 

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago