کیلے کے چھلکے سے حاصل ہونے والے ہزاروں روپے کے فوائد۔۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، کیلا ان پھلوں میں سے ایک ہے جو خوش ذائقہ ہونے کی وجہ سے چھوٹوں اور بڑوں میں یکساں مقبول ہے۔ اس کی افادیت میں کسی قسم کا کوئی شک نہیں کیونکہ اس میں کئی قسم کے فائبرز اور وٹامنز موجود ہوتے ہیں۔

 

 

 

کیلے کو کھانے کے فوائد تو ایک طرف اس کے چھلکے کے بھی بہت فائدے ہیں۔ جی ہاں، کیلے کا چھلکا جو ہم کچرے میں پھینک دیتے ہیں اس کے فوائد اگر ہمیں معلوم ہو جائیں تو ہم اسے پھینکنے سے پہلے سو مرتبہ سوچیں گے۔

 

 

اگر آپ تھکاوٹ کا شکار ہوں تو آنکھوں پر کچھ دیر کے لیے کیلے کے چھلکے رکھ لیں۔ اس سے آپ کو ٹھنڈک کا احساس ملے گا اور تھکاوٹ میں کمی محسوس ہوگی۔ آپ کے جسم پر اگر کوئی مسہ بن گیا ہے تو کیلے کے چھلکوں کو اس پر رگڑیں اور تھوڑی دیر کے لئے اس پر ٹیپ سے لگا دیں تو مسہ جھڑ جاتا ہے۔

 

 

 

جن لوگوں کے چہرے پر پمپل نکل آتے ہیں وہ ہلکے ہاتھ سے چہرے پر کچھ دیر کے لیے کیلے کے چھلکوں کا مساج کریں تو افاقہ ہوگا۔ اکثر لوگ دانتوں کی پیلاہٹ کا شکار ہوتے ہیں۔ کیلے کے چھلکے دانتوں پر ملنے سے دانت موتیوں کی طرح چمکنے لگتے ہیں۔ اگر کوئی کیڑا کاٹ جائے تو کیلے کے چھلکے کو پیس کر اس پر لگانا چاہیے اس سے درد سے آرام ملتا ہے۔

 

 

 

چاندی کے زیورات یا چاندی کے برتن کیلے کا چھلکا رگڑنے سے چمکائے جا سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ چمڑے کے بیگ یا بیلٹ کی چمک کو بھی اس سے بڑھایا جاسکتا ہے۔

 

 

اگر مچھر کاٹنے سے جسم پر سوزش ہو جائے تو اس کو ختم کرنے کے لیے کیلے کا چھلکا اس پر رگڑنا چاہیے۔ کیلے کا چھلکا چہرے پہ موجود جھریوں کو ختم کرتا ہے اور جلد کو تروتازہ رکھتا ہے۔

 

 

کیلے کے چھلکے جسم میں کولیسٹرول کی مقدار کو توازن میں رکھتے ہیں۔ نتیجتا آپ دل کی بیماریوں سے بچ جاتے ہیں۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *