اہم خبریں

جدید تحقیق سے ہونے والا حیران کن انکشاف۔۔ آپ یہ کام کریں گے تو لمبی زندگی پائیں گے۔۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، امریکہ کی بوسٹن یونیورسٹی میں ایک تحقیق ہوئی جس سے ایک حیران کن بات سامنے آئی۔ وہ یہ ہے کہ اگر آپ لمبی زندگی گزارنے کے خواہشمند ہیں تو منفی سوچوں کی بجائے اپنے ذہن میں مثبت سوچوں کو جگہ دیں۔ جتنا زیادہ ہو سکے نا امیدی اور مایوسی سے دور رہیں۔

 

 

مثبت سوچ رکھنے والا اور پر امید رہنے والا انسان 85 سال تک کی زندگی پا سکتا ہے جو کہ آج کل کی اوسط عمر سے زیادہ ہے۔

 

 

آج کل کے دور میں جہاں ہر کوئی ڈپریشن کا شکار ہوتا ہے ایسے میں وہ لوگ جو ذہنی تناؤ سے اچھے طریقے سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، وہ جسمانی طور پر باقی لوگوں سے صحت مند ہوتے ہیں۔

 

 

 

ورزش کرنے والے اور جسمانی طور پر خود کو مصروف رکھنے والے لوگ بھی صحت مند افراد کی فہرست میں شامل ہیں۔ صحت مند غذا کا استعمال اور اپنی زندگی کے مقاصد کا تعین کرنا بھی ایسے فراد کے لیے ممکن ہوتا ہے جو جسمانی اور ذہنی طور پر اچھی صحت رکھتے ہوں۔

 

 

ایک ایسا شخص جو ذہنی اور جسمانی دونوں طور پر صحتمند ہو وہ دیگر افراد سے 11 سے 15 فیصد طویل عمر گزار سکتا ہے۔

 

 

ہمیں چاہیے کہ اچھی عادات کو اپنائیں۔ مفید غذا کا استعمال کریں۔ جسمانی طور پر سستی نہ دکھائیں بلکہ جس قدر ہو سکے کام کریں اور خود کو فارغ نہ رکھیں۔ اپنی دماغی صلاحیتوں کو بھی مفید کاموں میں صرف کریں۔ اپنی زندگی کے مقاصد کا تعین کریں تاکہ آپ بھرپور زندگی کا لطف اٹھا سکیں۔

 

 

 

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago