مرنے سے چالیس دن پہلے ایک یہ خطرناک خواب حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، کیا مرنے سے پہلے انسان کو پتہ چل جاتا ہے کہ اس کی موت کا وقت قریب ہے؟
۔

 

 

ایک مرتبہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا۔

اس نے بتایا کہ اس کا ایک دوست جس کا انتقال ہو گیا ہے وہ مرنے سے پہلے کچھ اس قسم کی باتیں کیا کرتا تھا کہ جس سے لگتا تھا کہ اسے معلوم ہے کہ اس کی موت کا وقت قریب ہے۔ کیا ایسا واقعی ممکن ہے کہ انسان کو مرنے سے پہلے یہ معلوم ہو جائے کہ اس کے مرنے کا وقت قریب آگیا ہے؟

 

 

 

 

اس پر حضرت علی رضی اللہ انہوں نے جواب دیا کہ انسان موت کو زندگی کے ختم ہونے کا نام سمجھتا ہے۔ اللہ اپنے بندوں سے بہت محبت کرتا ہے۔ موت دراصل زندگی کو ختم کرنے کا نام نہیں بلکہ اصل زندگی کو شروع کرنے کا نام ہوتا ہے۔

 

 

 

 

جو لوگ اللہ کو پیارے ہوتے ہیں اللہ ان کو مرنے سے پہلے ایسے خواب دکھاتا ہے جن سے ان کا اس بات پر ایمان پختہ ہو جاتا ہے کہ یہ دنیا عارضی ہے اور اصل زندگی وہ ہے جو موت کے بعد شروع ہوگی۔

 

 

 

 

اللہ اپنے محبوب بندوں کہ دل سے موت کا خوف ختم کرنے کے لئے ان کو اس طرح کے الہامی خواب دکھا دیتا ہے۔ اس سے مرنے والا مو ت کو زندگی کا ختم ہونا نہیں بلکہ ایک نئی زندگی کا آغاز سمجھتا ہے۔

 

 

 

ایسا شخص اپنی اصلاح پر توجہ دیتا ہے۔ اپنی عاقبت سنوارنے کی فکر میں رہتا ہے اور اپنے گناہوں کی توبہ کر لیتا ہے۔
اس طرح کے خوابوں میں ایسے منظر نظر آتے ہیں کہ جن میں انسان سفید لباس میں ملبوس محو سفر ہوتا ہے۔ دوران سفر اسے وہ انسان نظر آتے ہیں جو اس کے ساتھ رہتے تھے۔ مگر اب اس دنیا میں نہیں۔ وہ لوگ اس کو بتاتے ہیں کہ اس کا سفر بھی اختتام پذیر ہونے والا ہے۔

 

 

 

اگر اس طرح کا خواب دیکھنے کے بعد انسان کے دل میں خوف اور خدشات پیدا ہونے لگیں اور وہ ڈرنے لگے تو اس کا مطلب ہے کہ وہ شیطانی خواب ہے۔ لیکن اگر اس کے بعد انسان کے دل میں کوئی وسوسے پیدا نہ ہوں تو پھر اس کو رحمانی خواب کہیں گے۔ یعنی وہ اللہ تعالی کی طرف سے دکھایا جانے والا خواب ہوگا۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *