قبر پر پانی ڈالنے سے مردے کو کیا ہوتا ہے، کیا ایسا کرنا جائز ہے

پاکستان (نیوز اویل)، قبر پر پانی ڈالنے سے مردے کو کیا ہوتا ہے کیا ایسا کرنا جائز ہے اس حوالے سے بہت سی باتیں کی جاتی ہیں لوگوں کے اپنے اپنے عقائد ہیں اور لوگ اپنی اپنی سمجھ کے مطابق یا اپنے اپنے فائدے کے مطابق بات کرتے ہیں اور ان پر عمل کرتے ہیں ۔

 

 

 

قبروں پر پانی ڈالنے کے حوالے سے بہت سی باتیں کی جاتی ہیں بعض لوگ تو یہاں تک گمراہی میں مبتلا ہیں کہ وہ سمجھتے ہیں کہ ان کے قبروں کو پانی دینے سے مرے ہوئے انسان کو ٹھنڈک ملے گی یہ درست بات نہیں ہے بلکہ گمراہی کے ساتھ ساتھ پانی کا زیاں بھی ہے اس لیے اس سے گریز کرنا چاہیے ۔

 

 

 

قبروں کو پانی اسی صورت میں دینا چاہیے جب مٹی منتشر ہو رہی ہو اور قبر کے ختم ہونے کا خدشہ ہو تو اس صورت میں قبر کو پانی دے دینا چاہیے اور اس کے علاوہ اگر مٹی زیادہ غائب ہو گئی ہو

 

 

 

اور قبر کا نشان ختم ہونے کے قریب ہو تو اس صورت میں قبر پر مزید مٹی ڈال کر پانی دے کر لیپ کر دینا چاہیے لیکن صرف مٹی کا لیپ کرنا چاہیے کیونکہ قبروں کو پکا کرنا ہر گز جائز نہیں ہے ۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *