فرمان مصطفٰے ﷺ ہےعنقریب میری امّت پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ وہ پانچ سے محبت رکھیں گے اور پانچ کو بھول جائیں گے جانیے

پاکستان (نیوز اویل)، فرمان نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے کہ میری امّت پر ایک زمانہ ایسا آئے گا کہ وہ پانچ سے محبت رکھیں گے اور پانچ کو بھول جائیں گے جانیے
۔

 

 

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ میری امت پر ایک ایسا زمانہ بھی آئے گا کہ میری امت کے لوگ پانچ چیزوں سے محبت کریں گے اور پانچ کو بھول جائیں گے۔

 

 

وہ اپنے مال و دولت سے محبت کریں گے اور اس بات کو بھول جائیں گے کہ اس سب کا حساب آخرت میں دینا پڑے گا۔ لوگ دنیا میں مگن ہو جائیں گے اور دنیا کی عیش و عشرت کی محبت میں گرفتار ہو جائیں گے جبکہ آخرت کو وہ بالکل فراموش کر دیں گے۔

 

 

 

وہ لوگ مخلوق خدا سے محبت کریں گے لیکن خالق کی محبت کو بھول جائیں گے۔ گناہوں کی محبت میں گرفتار ہو جائیں گے یعنی گناہ کو گناہ سمجھنا ختم کر دیں گے اور گناہوں کے مرتکب ہونے کو معمولی بات سمجھیں گے۔

 

 

 

توبہ کی اہمیت سے غافل ہو جائیں گے۔
لوگوں کے لیے دنیاوی عیش و عشرت اتنی اہم ہو جائے گی کہ وہ قبر کو بھول جائیں گے اور بڑے بڑے محلوں کی محبت اپنے دل میں بسا لیں گے۔

 

 

 

نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے زندگی میں ہی ان خدشات کا اظہار کیا تھا اور پیشن گوئی کی تھی کہ ان کی امت پر یہ وقت بھی آئے گا۔ وہ ہمیشہ اپنی امت کے لئے فکر مند رہا کرتے تھے۔

 

 

آج ان کی امت واقعی گمراہی کا شکار ہے کیونکہ اس نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت اور احکام الہی کو بھلا دیا ہے۔

 

 

 

نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بھی فرمایا کہ ایک وقت ایسا آئے گا جب کسی انسان کے قریبی رشتہ دار اور احباب اس کی ہلاکت کا باعث بنیں گے اور وہ وقت وہ ہوگا جب حق کا دور دورہ دنیا سے ختم ہوگیا ہوگا اور باطل کا راج ہوگا۔

 

 

انسان کے لئے حق پر رہ کر گزر بسر کرنا ناممکن ہو گیا ہو گا اور اس کے رشتہ دار احباب اسے تنگی معیشت پر پر طعنہ زنی کریں گے۔ یہ طعنہ زنی اس کو ہلاکت کی راہ پر ڈال دے گی اور وہ گزر بسر کے لیے غلط راستوں کا انتخاب کرے گا۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *