موت سے چند لمحے قبل اور بعد میں انسان کی آنکھوں کے سامنے کیا ہوتا ہے؟

پاکستان (نیوز اویل)، موت سے چند لمحے قبل اور بعد میں انسان کی آنکھوں کے سامنے کیا ہوتا ہے، مرتے ہوئے انسان کے دماغ کے حیرت انگیز انکشافات
۔

 

موت ایک ایسا راز ہے جس سے آج تک کوئی بھی پردہ نہیں اٹھا سکا کیونکہ جو انسان موت کا راز جانتا ہے وہ اس وقت اس قابل ہی نہیں رہتا کہ وہ یہ بات کسی اور کو بھی بتا سکے۔

 

کینیڈا میں سائنسدانوں نے تحقیق کی جس میں یہ بات سامنے آئی کہ جب انسان کی موت واقع ہوتی ہے تو اس سے پہلے اس کی پوری زندگی اس کے سامنے گھومتی ہے۔

 

 

مرگی کا دورہ پڑھنے کی وجہ سے ایک شخص کی موت واقع ہوئی تو اس کے دماغ کے ساتھ منسلک مشین نہیں اس کی کیفیت کو ریکارڈ کر لیا۔ سائنسدانوں نے مشین

 

 

کے ریکارڈ کیے ہوئے ڈیٹا پر تحقیق کرکے یہ نتیجہ نکالا کہ انسان کے لئے موت سے 30 سیکنڈ پہلے بھی اس کے دماغ کی کیفیت ایسی ہوتی ہے کہ جیسے وہ عام حالات میں کوئی اہم چیز کو یاد کرنے کی کوشش کر رہا ہو۔

 

 

جیسے وہ کسی چیز پر غور کر رہا ہو یا کسی چیز کے بارے میں سوچ رہا ہو۔ اس کی یہ کیفیت مرنے کے کے 30 سیکنڈ بعد تک جاری رہتی ہے جبکہ اس کا دل اس کے جسم کو خون پہنچانا بند کر چکا ہوتا ہے۔

 

 

اس سے یہ بات ثابت ہوتی ہے کہ مرنے کے بعد بھی کچھ وقت تک انسان کا دماغ کام کر رہا ہوتا ہے۔ انسانی دماغ اس وقت کام کرتا رہتا ہے جب تک کہ اس کو اپنی گزرے زندگی کے تمام واقعات یاد نہیں آجاتے۔

 

 

محققین کا کہنا ہے کہ اس بات کو بالکل حق میں بھی نہیں کہا جا سکتا۔
لہذا موت ایک ایسی حقیقت ہے جس پر سے آج تک پردہ نہیں اٹھ سکا۔ اور موت سے منسلک رازوں سے پردہ اٹھانا شاید پوری طرح کسی کے لئے ممکن بھی نہیں۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *