بشریٰ بی بی کی گرفتاری۔۔۔حکومت نے بڑا اعلان کردیا‎

پاکستان (نیوز اویل)، سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی گرفتاری کے حوالے سے اہم اعلان کیا گیا ہے ، یاد رہے کہ گزشتہ روز فرح گوگی کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں

 

 

اور اس کے بعد عطا اللہ تارڑ اور صوبائی وزیر محمد احمد خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرح گوگی کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں اور جلد ہی فرح گوگی اور اس کے شوہر نے وعدہ معاف گواہ بن جانا ہے اور فرح گوگی کی گرفتاری کے بعد بشریٰ بی بی کی گرفتاری بھی ہو جائے گی،

 

اس کے ساتھ ساتھ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی حکومت میں 50 کروڑ سے کم تو گھپلا کیا ہی نہیں گیا فرح گوگی کو جو اراضی عنایت کی گئی اس کی قیمت 90 کروڑ کے قریب تھی لیکن صرف رقم وصولی چھ کروڑ ہو سکی ،

 

 

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم آئندہ دنوں میں گھیرا مزید تنگ کر لیں گے اور بہت سے ثبوت سامنے لے کر آئیں گے جس طرح بشریٰ بی بی کی ایک اوڈیو سامنے لے کر آئے ہیں ،

 

 

اور جلد ہی ان کے خلاف سارے ثبوت سامنے آنے کے بعد خود ہی بشریٰ بی بی کی گرفتاری کرنا پڑے گی اور پھر انکی شفاف حکومت کا سہارا پول کھل جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان نے غلط منصوبوں پر

 

 

 

دستخط کیے جس کا خمیازہ آج غریب عوام بھگت رہی ہے اور مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے لوگوں کو اس بات کو سمجھنا ہوگا کہ پچھلی حکومت کو لوٹ کر لے گئی ہے اور سارا پیسہ سو ایسی فرح گوگیوں پر خرچ کردیا ہے ۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *