مسور کی دال کے ایسے بے شمار فائدے کہ ہر کوئی کھانے پر مجبور ہو جائے

پاکستان (نیوز اویل)، مسور کی دال کے حوالے سے تو سب نے ہی سنا ہوگا اور سب نے کھائی ہوگی لیکن جو لوگ نہیں کھاتے وہ آج کے بعد کھانا شروع کر دیں گے ،
مسور کی دال کو ملکہ دال بھی کہا جاتا ہے

 

 

 

یہ شاہی دال بھی کہا جاتا ہے اس حوالے سے یہ کہانی مشہور ہے کہ ملکہ وکٹوریہ کو یہ دال بے حد مرغوب تھی اور وہ اس دال کا سوپ بڑے شوق سے پیا کرتی تھی ،

 

 

اور پچھلے دور میں اس دال کو ایک شاہی پکوان سمجھا جاتا تھا اور اس کو شاہی کھانوں اور دعوتوں میں بنایا جاتا تھا اور انتہائی شوق سے کھایا جاتا تھا ۔

 

 

اس کے بعد اگر مسور کی دال کے فائدے کی بات کریں تو یہ بے حد فائدہ مند ہے اور ہماری صحت کے لیے بہت ضروری ہے یہ دال کسی طرح سے بھی گوشت اور انڈوں سے کم نہیں ہے کیونکہ اس میں بہت زیادہ مقدار میں پروٹین پایا جاتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ

 

 

کاربوہائیڈریٹس پائے جاتے ہیں ،
اس میں بڑی مقدار میں پوٹاشیم پایا جاتا ہے اور اس کے علاوہ وہ یہ ہمارے بالوں کی صحت کے لیے بہت زیادہ ضروری ہے اور بالوں کی جڑوں کو مضبوط کرتا ہے اور انہیں ٹوٹنے سے روکتا ہے

 

 

 

اور بالوں کی نشوونما میں بے حد فائدہ مند ثابت ہوتا ہے اس کے علاوہ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے یہ دال بے انتہا فائدہ مند ہے ۔ بلڈ پریشر کے مریضوں کے علاوہ یہ شوگر کے مریضوں کے لیے بھی بہت زیادہ فائدہ مند ہے اور اور خون کے اندر شوگر کی مقدار کو کنٹرول کرتی ہے ۔

 

 

 

اگر آپ صحیح معنوں میں خوبصورت ہونا چاہتے ہیں تو آپ کو مسور کی دال ضرور کھانی چاہیے کیونکہ یہ آپ کی جلد کے لیے بہت زیادہ فائدہ مند ہے اور آپ کے بالوں کو بھی خوبصورت بناتی ہے ۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *