اہم خبریں

گاندھی ہمیشہ سفید رنگ کا لنگوٹ یا دھوتی اور شال ہی کیوں پہنتا تھا ، وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، گاندھی ہمیشہ سفید رنگ کا لنگوٹ یا دھوتی اور شال ہی کیوں پہنتے تھے، وجہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے ،

 

 

 

ہم جب گاندھی کے بارے میں سوچتے ہیں تو ہمارے ذہن میں سفید لنگوٹ یا دھوتی اور شال پہنے ان کی تصویر ذہن میں آتی ہے۔ اس انتخاب کی وجہ یہ تھی کہ جب گاندھی ساؤتھ افریقہ سے واپس آئے تو وہ سد یشی تحریک میں پیش پیش تھے۔ اس تحریک میں درآمد کردہ چیزوں کا بائیکاٹ کیا گیا تھا۔

 

 

 

اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے گاندھی نے لوگوں کو یہ شعور دیا کہ وہ درآمد شدہ مہنگا کپڑا خریدنے کی بجائے گھر میں کھڈی لگا کے کپڑا بنائیں۔ اس سے انڈیا میں بے روزگاری کا خاتمہ ہوگا اور نوکریوں کے بھی مواقع بڑھیں گے۔ اس تحریک کو کھڈی تحریک کا نام دیا گیا۔

 

 

 

اس تحریک کو کامیاب بنانے کے لیے اور غریبوں سے یکجہتی کے لئے گاندھی نے اپنا پسندیدہ گجراتی لباس چھوڑ کے کھڈی پہ بنا ہوا دھوتی کرتا پہننا شروع کر دیا۔

 

 

کیونکہ گاندھی نے یہ بات بات محسوس کی تھی کہ وہ عوام کے ساتھ اس طرح گھل مل نہیں سکتے اگر وہ ان سے اعلی کپڑا پہنتے ہیں۔ گاندھی کا یہ فیصلہ وقتی نہیں تھا بلکہ وہ اس پر بعد تک قائم رہے۔

 

 

 

جب گاندھی نے دیکھا کہ وہ کھڈی سے بنا ہوا دھوتی کرتا بھی بہت مہنگا ہے تو انہوں نے غریب عوام سے اظہار یکجہتی کا ایک مرتبہ پھر ثبوت دیتے ہوئے عام کپڑے سے بنانا لنگوٹ اور ایک چادر اوڑھنا شروع کردی۔ اور مرتے دم تک ان کا لباس یہی رہا۔

 

 

 

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

4 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago