اہم خبریں

اولاد کی اچھی تربیت کیسے کی جائے۔۔۔ شیخ سعدی کے اقوال کی روشنی میں مسئلے کا حل جو سب والدین کو پتہ ہونا چاہئے!!!

پاکستان (نیوز اویل) ، اولاد کی اچھی تربیت کیسے کی جائے، شیخ سعدی کے اقوال کی روشنی میں مسئلے کا حل جو سب والدین کو پتہ ہونا چاہیئے ۔
۔

 

 

شیخ سعدی نے زندگی کے مختلف پہلوؤں کے بارے میں لوگوں کی رہنمائی کی۔ بچوں کی تربیت کے بارے میں ان کے چند مشہور اقوال درج ذیل ہیں:
📌بچوں کی عمر 10 سال سے زیادہ ہو جائے تو انہیں نامحرم یا ہرایرے غیرے کے پاس نہ بیٹھنے دیا جائے۔
📌اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا نام باقی رہے تو اولاد کو اچھے اخلاق کی تربیت دیں۔

 

 

 

📌اگر اولاد سے محبت ہے تو انہیں بے جا پیار نہ کریں۔
📌ان کو استاد کا ادب سکھائیں اور ان میں استاد کی سختی برداشت کرنے کی عادت پیدا کریں۔
📌اولاد کی ضروریات اس احسن طریقے سے پوری کریں کہ وہ کسی دوسرے کی طرف نہ دیکھیں۔

 

 

 

📌شروع میں بچوں کو پڑھاتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کریں۔ ایک دفعہ وہ پڑھائی کی طرف راغب ہو جائیں تو پھر اچھے برے کی تمیز سے سکھائیں۔ ضرورت پڑے تو ان پر سختی بھی کی جاسکتی ہے۔

 

 

 

 

📌اپنے بچوں کو دستکاری سکھائیں تاکہ ضرورت پڑنے پر وہ دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی بجائے اپنے ہنر کو بروئے کار لا سکیں۔
📌ان پر کڑی نظر رکھیں تاکہ وہ بری صحبت کا شکار نہ ہوجائیں۔

 

 

جو والدین بچوں کی تربیت کے حوالے سے پریشان ہیں انہیں چاہیے کہ شیخ سعدی کے ان سنہری اقوال سے رہنمائی حاصل کریں۔

 

 

 

 

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago