حنا پرویز بٹ سابق وزیراعظم عمران خان کیلئے تحفہ لینے گفٹ شاپ پہنچ گئیں۔۔۔ عمران خان اور فرح گوگی کے لیے کیا تحفہ خریدا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل!

پاکستان (نیوز اویل)، مسلم لیگ نون کی رہنما اور رکن اسمبلی حنا پرویز بٹ سابق وزیراعظم عمران خان کیلئے تحفہ لینے گفٹ شاپ پہنچ گئیں جہاں عمران خان اور فرح گوگی کے لیے کیا تحفہ خریدا اور ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے ،

 

 

 

تفصیلات کے مطابق حنا پرویز بٹ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیوٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے ساتھ ہی ساتھ کیپشن میں لکھا ہے کہ :

 

 

 

” مجھے Suggest کریں، چھوٹے روندو بچے عمران خان کے لیے کیا گفٹ لوں؟

چھوٹی بچی فرح گوگی کے لئے تو میں نے Barbie Doll لے لی ہے۔ ”

 

 

 

اور ویڈیو میں ان کو کھلونوں کی ایک گفٹ شاپ پر دیکھا جا سکتا ہے جہاں وہ بچوں کے کھونے دکھاتے ہوئے نظر آئیں اور یہ کہتے ہوئے نظر آ رہی ہیں کہ چھوٹے بچے عمران خان کے لیے وہ کون سا تحفہ

 

 

 

خریدیں جبکہ انہوں نے چھوٹی بچی فرح گوگی کے لیے تو ایک باربی ڈول (بچیوں کی گڑیا) خرید لی ہے ۔
حنا پرویز بٹ کی اس ویڈیو کے بعد ان کو کا فی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور لوگوں کا کہنا ہے کہ

 

 

سیاست نہیں چل رہی بلکہ بچوں کا کوئی کھیل ہے اور ایک دوسرے کے بارے میں گھٹیا باتیں کر نے سے باز نہیں آیا جا رہا۔

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *