Categories: اہم خبریں

میری روح لوگوں سے بات کر رہی تھی مگر کوئی جواب۔۔۔۔۔ طبعی موت کے بعد زندہ ہونے والوں کے حیرت انگیز انکشافات!

پاکستان (نیوز اویل)، طبعی موت کے بعد زندہ ہونے والوں کے حیرت انگیز انکشافات
۔
موت برحق ہے۔ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ انسان مقررہ مدت کے لئے اس زمین پر آیا ہے اور یہ مدت پوری

 

 

 

 

ہو جانے پر اسے اس دنیا سے واپس جانا ہے۔ اس دنیا میں رہتے ہوئے اس بات کا اندازہ لگانا نا ممکن ہے کہ موت کے بعد کیا ہوگا۔
موت کے بعد کی حقیقت صرف وہی بتا سکتا ہے جس نے

 

 

 

واقعی موت کا ذائقہ چکھا ہو۔ لیکن آج تک کوئی بھی مرا ہوا شخص واپس نہیں آ سکا۔ لہذا موت کے بعد کی حقیقت کسی کو معلوم نہیں البتہ اس سے متعلق مفروضے ضرور موجود ہیں۔

 

 

 

 

دنیا میں ایسے لوگ موجود ہیں جنہوں نے موت کو قریب سے دیکھا ہے۔ یہ ایک طبعی حالت ہے جس میں انسان کچھ وقت کے لئے مر جاتا ہے، یعنی اس کے جسم کے اعضاء اور نظام کام کرنا چھوڑ دیتے ہیں۔ لیکن کچھ

 

 

 

دیر کے بعد تمام نظام اپنی روٹین پر آجاتا ہے۔ ایسے افراد سے اس بارے میں بہت سی باتیں جاننے کو ملتی ہیں کہ جب ان کے جسم کے اعضاء کام نہیں کر رہے تھے تو انہوں نے اس موت جیسی کیفیت کو کیسا محسوس کیا۔

 

 

 

ایک شخص ایک میٹنگ کے دوران اچانک گر پڑا اور اس کے تمام اعضاء کام کرنا چھوڑ گئے۔ یہ پانچ منٹ کا وقت تھا جس میں اس کو مردہ قرار دیدیا گیا۔ لیکن اس کے بعد وہ شخص دو دن تک کوما میں رہا۔ جب اسے ہوش

 

 

 

آیا تو اس نے بتایا کہ اس کو کوما میں جانے سے ایک گھنٹہ پہلے سے لے کر اب تک کے کوئی واقعات یاد نہیں۔ اسے محض یہ معلوم ہے کہ وہ ایک روشن دیوار کے آگے کھڑا تھا اور کوما سے ہوش میں آنے پر وہ دیوار اور اس سے نکلتی روشنی غائب ہوگئی۔

 

 

 

ایک عورت جو ہارٹ اٹیک کا شکار ہوئی اور یہ سمجھا گیا کہ اس کی موت واقع ہوگئی ہے، ہوش میں آنے کے بعد اس نے بتایا کہ اس نے ہر طرف گہری تاریکی اور خاموشی محسوس کی۔

 

 

ایک اور شخص جو انتہائی نشے کی حالت میں تھا وہ سڑک پر گر کر بے ہوش ہو گیا اور اس کے تمام اعضاء کا نظام درہم برہم ہو گیا، اس نے ہوش میں آنے پر بتایا کہ

 

 

 

اس نے اپنے جسم سے روح کو نکلتے ہوئے اور آس پاس لوگوں سے بات کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیکھا لیکن لوگ روح کی موجودگی سے ناواقف رہے اور اس کی باتوں کا جواب نہ دے سکے۔

 

 

 

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago