محمد بن قاسم سندھ فتح کرنے کے بعد گئے تو گئے کہاں؟ تاریخ کے اوراق سے ایسے حیران کن انکشافات جو آپ کو کتابوں میں بھی نہیں بتائے جاتے!

پاکستان (نیوز اویل)، محمد بن قاسم سندھ فتح کرنے کے بعد گئے تو گئے کہاں؟
۔
اس بات سے ہم سب واقف ہیں کہ محمد بن قاسم نے

 

 

 

سندھ فتح کیا لیکن اس کے بعد آخر وہ کہاں گئے اور ان کی موت کا سبب کیا تھا ان باتوں سے ہم میں سے زیادہ لوگ واقف نہیں ہیں۔
بنو امیہ کے دور حکومت میں محمد بن قاسم نے سندھ

 

 

 

 

فتح کیا اور یہاں کے ظالم و جابر راجہ داہر کو شکست دی۔ تاریخ اسلام میں محمد بن قاسم کو ہیرو کا درجہ دیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ مورخین کا کہنا ہے کہ محمد بن قاسم کی وجہ سے سندھ میں اسلام آیا۔

 

 

 

 

اس سے پہلے سندھ کے گورنر راجہ داہر نے سندھ میں لوگوں پر ظلم و جبر کا بازار گرم کر رکھا تھا۔ کسی کی جان و مال اور عزت محفوظ نہ تھی۔ لہذا محمد بن قاسم نے سندھ کے مظلوم لوگوں کی پکار پر لبیک کہتے ہوئے لشکر کشی کی اور راجہ داہر کی بربریت سے لوگوں کو نجات دلائی۔

 

 

 

سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ واقعی برصغیر میں اسلام کے ظہور کی وجہ محمد بن قاسم تھا؟ اس بات پر مورخین کو اختلاف ہے۔ ہمیں تاریخ میں ایسے شواہد ملتے ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم

 

 

 

 

کے وقت پر ہی برصغیر میں اسلام آچکا تھا اور اکثر عرب تاجر مقامی لوگوں سے شادیاں بھی کر چکے تھے۔
کہا جاتا ہے کہ دراصل محمد بن قاسم کے لشکر نے سندھ پر فوج کشی اس لیے کی کیونکہ اموی خلافت علوی گروہ کی سرکوبی چاہتی تھی۔

 

 

 

 

سندھ فتح ہوگیا اس کے بعد محمد بن قاسم کی موت کیسے واقع ہوئی اس کے بارے میں ایک روایت ملتی ہے کہ محمد بن قاسم کی موت کی وجہ راجہ داہر کی دو بیٹیاں تھیں۔ لیکن اکثر مؤرخین نے اس روایت کو من گھڑت اور افسانوی قرار دیا ہے۔

 

 

 

 

سندھ کے گورنر یزید نے محمد بن قاسم کو عراق کے گورنر صالح بن عبدالرحمن کے پاس بھیج دیا جس نے محمد بن قاسم کو حجاج بن یوسف کے عقوبت خانے

 

 

 

میں قید کردیا۔ محمد بن قاسم کو بہت اذیتیں دی گئیں۔ ظلم و ستم کی تاب نہ لاتے ہوئے محمد بن قاسم کی موت اسی عقوبت خانے میں ہوگئی۔

 

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *