دل کے امراض کے علاوہ کیلے میں موجود پوٹاشیم آپ کو کن بڑی بیماریوں سے بچاتا ہے۔۔۔ جانیے!

پاکستان (نیوز اویل)، کیلا ایک بھرپور اور مکمل غذا ہے اور اس کے اندر بہت سے غذائی اجزاء موجود ہیں جو کہ آپ کی صحت کے لیے بہت زیادہ ضروری ہوتے ہیں ، اس کی ایک خاصیت یہ ہے کہ بچے ، بڑے اور بوڑھے

 

 

 

 

سب اسے اچھے طریقے سے ہضم کر سکتے ہیں اور اس میں وافر مقدار میں آئرن اور پوٹاشیم موجود ہوتا ہے ،
ہمارے جسم میں آئرن کی کمی کی وجہ سے خون کے خلیات بننا بند ہوجاتے ہیں جس کی وجہ سے خون کی

 

 

 

 

 

کمی ہو جاتی ہے اس لیے اگر آپ میں خون کی کمی ہے تو کیلے کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنا چاہیے ،
کیلے میں موجود پوٹاشیم دل کی دھڑکن کو کنٹرول کرتا ہے جو کہ دل کے دورے اور دوسرے دل کے امراض

 

 

 

 

کے لیے بہت زیادہ ضروری ہوتا ہے ، اس کے علاوہ یہ آپ کے دماغ کے لیے بہت زیادہ ضروری ہے اور فالج کے خطرے کو کم کر دیتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے بھی بہت ضروری ہے ، یہ نیا خون

 

 

 

 

بنانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے اور خون کی فلٹریشن کرتا ہے جس کی وجہ سے گردے اپنا کام اچھے طریقے سے سرانجام دے سکتے ہیں ۔ اگر آپ بہت زیادہ نمک استعمال کرتے ہیں وہ بھی آپ کا بلڈ پریشر کو بڑھا رہا ہے تو آپ کیلے کا استعمال کریں ۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *