Categories: اہم خبریں

18 ارب ٹن برف پگھل کر پانی بن گئی،موسمیاتی تبدیلیوں کا خطرناک رجحان انسانیت کے لیے بڑا خطرہ بن گیا

پاکستان (نیوز اویل)، 18 ارب ٹن برف پگھل کر پانی بن گئی،موسمیاتی تبدیلیوں کا خطرناک رجحان انسانیت کے لیے بڑا خطرہ بن گیا
۔

 

 

 

موسم میں ہونے والی تبدیلی کے اثرات بہت واضح ہیں۔ رواں صاحب ایسے علاقے بھی ہیٹ ویو کا شکار ہوتے ہوئے نظر آرہے ہیں جو کہ ہمیشہ سے ٹھنڈے علاقے تصور کیے گئے ہیں اور وہاں گرمیوں کی شدت دیکھنے کو نہیں ملتی تھی۔

 

 

 

15 سے 17 جولائی کے دوران گرین لینڈ میں اتنی تیزی سے برف پگھلی ہے کہ یہ پانی اولمپکس کے 72 لاکھ پول بھر سکتا تھا۔ اندازے کے مطابق برف پگھلنے سے جو پانی بہتا ہے وہ تقریبا 18 ارب ٹن ہے۔

 

 

 

حالیہ موسمیاتی تبدیلیاں بہت تشویش کا باعث ہیں۔ گزشتہ سال گرین لینڈ میں بہت زیادہ برف کا پگھلائو دیکھنے میں آیا تھا لیکن اس سال یہ عمل پچھلے سال سے بھی زیادہ رونما ہوا ہے۔ اس سال وہاں معمول سے دگنی برف پگھلی ہے۔

 

 

 

 

گذشتہ تیس سالوں میں گرین لینڈ کی برف پگھلنے سے سطح سمندر محض آدھا انچ بلند ہوئی ہے لیکن اب جس طرح سے موسم تبدیل ہو رہا ہے اور جس رفتار سے برف پگھل رہی ہے،

 

 

 

 

یہ تصور کیا جا رہا ہے کہ اگر اس عمل کو روکنے کے لیے اقدامات نہ کیے گئے تو سطح سمندر میں اتنا اضافہ ہو جائے گا کہ دنیا بھر کے متعدد ساحلی علاقوں کے ڈوبنے کا خدشہ ہوگا۔

 

 

کینیڈین آرکٹک سے آنے والی گرم ہوائیں گرین لینڈ میں اس شدید موسم کی ذمہ دار ہیں جس کی وجہ سے وہاں اتنی تیزی سے برف پگھل رہی ہے۔

 

 

 

newsavail

Recent Posts

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

2 days ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

4 days ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

5 months ago