جب پہلی بار پرویز مشرف نے مجھے دیکھا تو ہاتھ ملانے کے بجائے میرے سا تھ کس طرح ملے ؟ باحجاب پاکستانی خاتون پائلٹ شہناز لغاری کا اہم انکشاف

پاکستان (نیوز اویل)، ڈاکٹر شہناز لغاری کے بارے میں شاید آپ نے سنا ہو یہ دنیا کی پہلی پاکستانی پائلٹ خاتون ہیں جو کہ باحجاب ہوتی ہے، ان کا تعلق ایک مذہبی گھرانے سے تھا اور ان کا کہنا ہے کہ جیسے ہی میں نے اپنا ہوش سنبھالا تو اپنے اردگرد ماحول میں حجاب کو لازم قرار پایا ۔

 

 

 

ان کا کہنا تھا کہ پہلے تو وہ حجاب صرف اس لئے لیتی تھی کہ ان کے خاندان میں حجاب لینا ضروری سمجھا جاتا تھا لیکن میں نے حجاب لینے کا مقصد تک سمجھا جب پندرہ سال پہلے میں نے قرآن کی تفصیلات اسٹڈی کی۔

 

 

ان سے انٹرویو میں ایک سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ حجاب کبھی بھی ان کے راستے کی رکاوٹ نہیں بنا بلکہ انہوں نے اپنی زندگی میں جو بھی کرنا چاہا وہ کیا اور اس میں کامیاب رہی ۔

 

 

 

 

اس حوالے سے واقعہ بیان کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جب جنرل پرویز مشرف کا دور تھا تو اس وقت ایک تقریب ہوئی تھی جس میں فوجی افسران کی بیویاں بھی موجود تھیں صرف ایک میں ہی تھی جس نہیں حجاب کیا ہوا تھا اور مجھے یہ بات کا احساس دلانے

 

 

کی بہت زیادہ کوشش کی گئی کہ مجھے اس طرح کی جگہ پر حجاب کر کے نہیں آنا چاہیے تھا ، پھر تقریر آغاز ہوا اور اس کے بعد تمام فوجی افسران اور ان کی بیویاں جنرل پرویز مشرف سے جا کر ملتے ہیں اور ان سے ہاتھ

 

 

 

ملاتی اور ان کے ساتھ تصویر بنوا رہی تھی ، اس وقت میں بہت زیادہ گھبرا گئی تھی کہ میں کیا کروں گی کیوں کہ میں نے کبھی کسی مرد سے ہاتھ نہیں ملایا تھا ، جب میں ان سے ملنے کے لیے آگے بڑھیں تو جنرل پرویز مشرف صاحب نے اپنے دونوں ہاتھ اپنی کمر پر باندھ

 

 

 

لیے اور جھک کر تین مرتبہ مجھے سلام کیا تو اس وقت ہر کوئی حیران ہو کر دیکھ رہا تھا اور میں اپنے رب کا شکر ادا کر رہی تھی اور ساتھ ساتھ قرآن پاک کی وہ آیت میرے ذہن میں چل رہی تھی جس میں میرے اللہ نے یہ کہا ہے کہ ” تاکہ تم پہچان لی جاؤ اور ستائی نہ جاؤ ”

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *