رسول ﷺ نے فرمایا ان7 موقعوں پر دعا مانگو گے تو دعارد نہیں ہو گی جانیں وہ کون سے موقعے ہیں انشااللہ

پاکستان (نیوز اویل)، رسول ﷺ نے فرمایا ان7 موقعوں پر دعا مانگو گے تو دعارد نہیں ہو گی جانیں وہ کون سے موقعے ہیں انشااللہ
۔
ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ مولا علی علیہ اسلام کی خدمت

 

 

 

میں ایک شخص حاضر ہوا اور اس نے پوچھا کہ اے امیر المومنین کس وقت دعا کی جائے تو قبول ہوتی ہے تو امام علی نے فرمایا کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے کہ جب انسان اللہ کو حاضر ناظر جانتے ہوئے اور اسی کو خالق و مالک مانتے ہوئے سچے

 

 

 

 

دل سے خشوع و خضوع کے ساتھ اللہ کے حضور سربسجود ہو اور اسے یقین ہو کہ اسے اس کی دعاؤں کا صلہ ضرور ملے گا اور اللہ کی رحمت اتنی بڑی ہے کہ اسے مایوسی نہیں ہوگی، اور دعا کرتے ہوئے اس کی آنکھیں نم ہوجائیں تو ایسے انسان کی دعا اللہ کسی صورت رد نہیں کرتا۔

 

 

 

 

دعا کرتے ہوئے انسان کی آنکھیں نم ہوجائیں تو یہ انسان کی اللہ کے سامنے اپنی عاجزی اور بے بسی کا اظہار ہوتا ہے اور پھر چاہے وہ انسان احد پہاڑ جتنا سونا ہی کیوں

 

 

 

 

نہ طلب کرے، اللہ اسے ضرور عطا کرے گا۔ اللہ کو اپنے بندے کی عاجزی اور انکساری بہت پسند ہے اور اللہ کو اس کی ایسی دعا بہت پسند ہے جس میں وہ اپنی عاجزی اور انکساری کا اظہار کرتا ہے۔

 

 

 

قرآن میں بھی اللہ تعالی نے فرمایا ہے کہ جب کوئی پکارنے والا مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی پکار کا جواب دیتا ہوں۔ یعنی جب کوئی بندہ دعا کرتا ہے تو اللہ اس کی دعا قبول کرتا ہے۔

 

 

 

حضرت عبداللہ بن عمر فرماتے ہیں کہ دعا ان حادثوں کے لئے بھی کرنی چاہیے جو رونما نہیں ہوئے۔ اس کا مطلب یہی ہے کہ دعا آنے والی بلاؤں کو بھی ٹالنے کی طاقت رکھتی ہے۔

 

 

جو بندہ رات کے آخری پہر میں کچھ وقت نکالتا ہے اور اللہ کے حضور جھکتا ہے، اللہ کو بہت محبوب ہوتا ہے۔ شب قدر میں مانگی جانے والی دعا کی بہت فضیلت ہے۔ ایک گھڑی جمعہ کے دن بھی ایسی آتی ہے جس میں

 

 

 

 

قبول ہوتی ہے۔ تلاوت قرآن پاک کے بعد اور فرض نمازوں کے بعد اور سجدے کی حالت میں کی جانے والی دعائیں سبھی اللہ کو بہت محبوب ہیں۔ ہر عاجزی اور انکساری سے کی جانے والی دعا کو اللہ قبولیت کا شرف بخشتا ہے۔

 

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *