فائدے سے بھرپور جنتی سبزی۔۔۔ یہ بارش کی بوند پڑنے سے ہی کیوں اگتی ہے؟ جانیے

پاکستان (نیوز اویل)، فائدے سے بھرپور جنتی سبزی ۔۔ یہ بارش کی بوند پڑنے سے ہی کیوں اگتی ہے؟
۔
بارش کی وجہ سے پورے ماحول پر خوشگوار اثر پڑتا

 

 

 

 

ہے۔ بارش اللہ کی ایک بہت بڑی نعمت ہے۔ جس کے بعد تمام منظر بدل جاتا ہے اور گرد ہٹ جاتی ہے۔ ہر طرف سبزہ اور ہریالی نظر آتی ہے۔ طرح طرح کے پودے زمین سے اگ آتے ہیں جنہیں دیکھ کر بلا ساختہ انسان خدا کی قدرت کہ مظاہروں پر انگشت بدنداں رہ جاتا ہے۔

 

 

 

ایسی ہی ایک سبزی جسے انگریزی میں مشروم اور اردو میں کھمبی کہتے ہیں، وہ بھی بارش کے بعد زمین سے اگتی ہے۔ یہ ایک انتہائی پرانی سبزی ہے۔ قدیم دور میں

 

 

 

 

لوگوں کا خیال تھا کہ یہ جادوئی عمل کے باعث اگتی ہے۔ لیکن بعد میں تحقیق سے یہ ثابت ہوا کہ برسات کے موسم میں بارش کے بعد زمین سے نکلنے والی یہ کھمبی دراصل ایک پھپھوند ہے۔

 

 

کھمبی کے پتے پھول وغیرہ تو نظر نہیں آتے لیکن اس کا پھل موجود ہوتا ہے۔ جب اس کا بیج خشک ہو کر گر جاتا ہے ہے تو وہ موسم کے ساز گار ہونے کا انتظار کرتا ہے۔ جب بارش ہوتی ہے تو یہ بیج پھر زمین سے کھمبی کی شکل میں اگ آتا ہے۔

 

 

 

اس بات سے بہت لوگ نا واقف ہیں کہ عام طور پر جسے ہم مشروم کہتے ہیں وہ دراصل جنتی سبزی ہے۔ اس کے پانی میں آنکھوں کی بیماری کے لئے شفا ہے اور جب بنی اسرائیل پر من و سلویٰ اتارا گیا تو اس میں یہ سبزی بھی شامل تھی۔

 

 

 

پروٹین سے بھرپور یہ سبزی بلڈ پریشر اور ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بہت مفید ہے۔ اس کی کئی اقسام ہیں جن میں کچھ تو کھانے کے لئے ہیں اور کچھ انتہائی زہریلی ہوتی ہے اور موت کا سبب بن سکتی ہیں۔

 

 

 

اکثر ممالک میں اس کی کاشت کمرشل سطح پر کی جاتی ہے اور یہ بہت لذیذ کھانوں میں استعمال ہوتی ہے لیکن ہمارے ملک میں بدقسمتی سے کاشتکاری کے روایتی طریقے موجود ہیں اس لیے اس کی کاشت پر زیادہ توجہ نہیں دی جاتی ورنہ یہ بہت مفید ثابت ہو سکتی ہے۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *