شادی مردوں کی عمر پر کس طرح اثر انداز ہوتی ہے؟ اہم تحقیق سامنے آ گئی!

پاکستان (نیوز اویل)، عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ عمر کے لحاظ سے عورتوں کی عمر مردوں سے زیادہ ہوتی ہے۔ اب تک تحقیق سے یہی سامنے آیا تھا۔ لیکن

 

 

 

اس پر مزید ہر وقت کوئی نہ کوئی تحقیق جاری رہتی ہے اور سائنسدان انسانی زندگی کے بارے میں دلچسپ چیزیں جاننے میں مشغول رہتے ہیں۔

 

 

 

 

حالیہ تحقیق سے یہ بات واضح ہوئی ہے کہ ضروری نہیں عورتوں کی اوسط عمر ہی مردوں سے زیادہ ہو بلکہ مردوں کی اوسط عمر بھی عورتوں سے زیادہ ہو سکتی ہے خاص طور پر اگر وہ مرد شادی شدہ ہوں۔

 

 

 

199 مالک کے افراد پر کی جانے والی اس تحقیق میں مردوں کی عمر کے حوالے سے تقریبا دو سو سال کا ڈیٹا استعمال کیا گیا اور غور و فکر کرنے کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ وہ مرد جو یا تو شادی شدہ ہوتے ہیں یا

 

 

 

انہوں نے ڈگری حاصل کی ہوتی ہے، اس بات کا قوی امکان ہے کہ ان کی اوسط عمر عورتوں سے زیادہ ہو۔
اس تحقیق سے دلچسپ بات سامنے آئی ہے کہ 1970

 

 

 

 

کی دہائی تک عام طور پر عورتوں کی ہی عمر مردوں سے زیادہ ہوتی تھی۔ لیکن اس کے بعد سے اس میں تبدیلی آ رہی ہے۔ اور اب اکثر مردوں کی عمر بھی عورتوں سے زیادہ ہونے لگی ہے۔

 

 

یہ تحقیق اس عام تصور کے بالکل خلاف ہے کہ ہمیشہ عورتیں مردوں سے زیادہ عمر پاتی ہیں۔ اگر مرد شادی شدہ ہوں یا ڈگری یافتہ ہوں تو ممکن ہے کہ وہ عورتوں سے لمبی اوسط عمر پانے کے حامل ہو جائیں۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *