Categories: اہم خبریں

نوازشریف نے پاکستان واپسی سے متعلق بڑا اعلان کردیا ، نا اہلی ،سزائوں اور کیسز سے متعلق حکمت عملی طے

پاکستان (نیوز اویل)، قائد مسلم لیگ نون اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے وطن واپس آنے کے حوالے سے خبریں سامنے آ رہی تھی اور اس کے بعد اب ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کے وطن واپس آنے کے

 

 

 

حوالے سے قانونی ٹیم سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے اور اس کے ساتھ ان کی نا اہلی ، اور باقی سزائوں اور کیسز کے حوالے سے بھی عدالت سے رجوع کرنے کے لیے ایک قانونی ٹیم تشکیل دی گئی ہے اور اس ٹیم کو گرین

 

 

 

 

سگنل بھی مل گیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ ملکی صورت حال کو دیکھتے ہوئے نواز شریف صاحب نے وطن واپسی کا اٹل فیصلہ کر لیا ہے اس حوالے سے

 

 

 

پارٹی کے سینئر اور رہنماؤں سے بھی بات چیت مکمل کر کے باقاعدہ طور پر لائحہ عمل تشکیل دیا جا رہا ہے ۔ اور نواز شریف کے وکلاء کو بھی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں اس کر ساتھ ہی یہ بات سامنے آئی ہے کہ نواز

 

 

 

شریف واپس آتے ہیں ان رہنماؤں کو پارٹی سے نکال دیں گے جن کی وجہ سے پارٹی کی شہرت کو نقصان پہنچا ہے اور پارٹی کو ضمنی انتخابات میں بھی ناکامی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

 

 

 

 

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago