قرآن مجید کی وہ آیت جس کے بےشمار فائدے ہر پریشانی ختم ،رزق میں اضافہ ہو گا

قرآن مجید کی وہ آیت جس کے بےشمار فائدے ہر پریشانی ختم ،رزق میں اضافہ ہو گا“
۔
آیت کریمہ کی بہت زیادہ فضیلت ہے۔ اس کا وظیفہ مختلف مقاصد کے لیے کیا جاتا ہے۔ یوں تو آیت کریمہ

 

 

 

سے متعلق احادیث میں کوئی مخصوص تعداد نہیں ملتی کہ کتنی بار اس کو پڑھا جائے، اس لیے یہ کہنا کہ کسی مقصد کے لیے کوئی مخصوص تعداد ہے جتنی بار آیت کریمہ کو پڑھا جائے وہ غلط ہوگا۔ آیت کریمہ سے

 

 

 

 

متعلق تعداد بزرگوں نے اپنے تجربے کی بنا پر بتائی ہے۔
کوئی بھی مقصد پورا کرنا ہو آیت کریمہ کا وظیفہ اس میں ضرور مدد دیتا ہے۔ اگر شوہر یا بیوی ناراض ہو تو اس کو منانے کی غرض سے بھی آیت کریمہ کا وظیفہ

 

 

 

 

 

کیا جا سکتا ہے۔ کسی گم شدہ چیز کو ڈھونڈنا مقصود ہو تو آیت کریمہ کا وظیفہ مدد دیتا ہے۔ اگر کوئی لاپتا ہو جائے تو اس کی تلاش کے لیے بھی آیت کریمہ کے وظیفے کا سہارا لیا جاسکتا ہے۔

 

 

کوئی بھی وظیفہ اس وقت فائدہ مند ثابت ہوتا ہے کہ اگر اس کو کرنے والا انسان نمازی ہو اور اس کی نیت اچھی ہو۔ اس لیے ضروری ہے کہ اپنی نمازوں کا دھیان رکھا جائے اور اپنی نیت کو صاف رکھا جائے۔ اچھی نیت کے ساتھ اگر وظیفہ کیا جائے تو وہ اچھا اور نیک مقصد ضرور پورا ہوتا ہے۔

 

 

 

عام طور پر یہ ترجیح دی جاتی ہے وظیفہ کے لیے ایک وقت مقرر کر لیں جس وقت آپ کو آیت کریمہ پڑھنا ہو۔ اول آخر درود ابراہیمی پڑھ کر 1100 مرتبہ آیت کریمہ پڑھیں اور پھر ذہن میں وہ مقصد لائیں جس کو حاصل کرنا ہو اور اللہ سے سچے دل سے اس کے حصول کے لیے دعا مانگیں۔

 

 

 

اللہ تعالی بہت رحیم و کریم ہے۔ اگر اللہ کا نام لے کر اور اس کا کلام پڑھ کے صدقے دل سے دعا مانگی جائے تو وہ دعا ضرور قبول ہوتی ہے۔ اس لئے کوئی وظیفہ کرنے کے لیے ضروری ہے کہ اللہ تعالی پر ایمان کامل ہو۔

۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *