Categories: اہم خبریں

اب میں صرف اللہ کے لیے کام کروں گی ۔۔ اداکارہ سدرہ بتول نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا، اچانک اتنی بڑی تبدیلی کیسے آئی؟

پاکستان (نیوز اویل)، اب میں صرف اللہ کے لیے کام کروں گی ۔۔ اداکارہ سدرہ بتول نے شوبز کو خیر باد کہہ دیا، اچانک اتنی بڑی تبدیلی کیسے آئی؟
۔

 

 

ایسا ہمیشہ دیکھنے میں آتا ہے کہ شوبز کی کوئی نہ کوئی معروف و مشہور شخصیت شوبز کی روشنیوں کو خیرآباد کہہ کے دین کی طرف مائل ہو جاتی ہے تو

 

 

 

لوگوں کے دل میں اس کی عزت کئی گنا بڑھ جاتی ہے۔ ترقی اور چکا چوند کر دینے والی شہرت کو خیرباد کہنا آسان نہیں ہوتا۔ اس لیے جو لوگ یہ قدم اٹھاتے ہیں ان کی ہمت قابل ستائش ہے۔

 

 

 

حال ہی میں ایک اداکارہ سدرہ بتول کے بارے میں یہ خبر آئی ہے کہ انہوں نے بھی شوبز کو خیرباد کہہ کے اپنی زندگی کو دین کے مطابق گزارنے کا عزم کیا ہے۔

 

 

 

سدرہ بتول ایک نہایت بہترین اداکارہ ہیں۔ جب مداحوں نے یہ خبر سنی کہ وہ اداکاری چھوڑ رہی ہیں تو یہ ان کے لئے حیران کن بات تھی۔ جب ان

 

 

کی وجہ سامنے آئی اور معلوم ہوا کہ انہوں نے حجاب کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ اب وہ دین کے خلاف کوئی کام نہیں کریں گی تو لوگوں نے ان کے اس فیصلے کو بہت پذیرائی دی۔

 

 

 

بہت چھوٹی عمر میں شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ سدرہ بتول نے ایک کامیاب کیریئر بنایا، شادی کی، وہ ہمیں بہت سے ڈراموں اور مشہور برانڈز کے لیے شوٹ کرواتی ہوئی نظر آئیں۔

 

 

 

ان کے انسٹاگرام پر جب ایک مداح نے پوچھا کہ کیا وہ اداکاری کو مکمل طور پر خیرباد کہہ چکی ہیں تو ان کا کہنا تھا کہ اب وہ جو کام کریں گی وہ دین کے لیے کریں

 

 

 

گی۔ اگر انہیں ایسے ڈرامے کے آوفر ہوتی ہے جو دین سے متعلق ہو تو وہ اس میں ضرور کام کریں گی۔ انہوں نے یہ بات واضح کی کہ اب وہ حجاب سر سے نہیں اتاریں گی۔

 

 

انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی وہ تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں جن میں انہوں نے حجاب نہیں پہنا ہوا تھا۔ انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ ان کی تبدیلی کی وجہ اللہ کی محبت، نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم

 

 

 

اور ان کے اہل بیت کی محبت ہے۔ ان کی محبت کا تقاضا یہ ہے کہ زندگی کو دین کے مطابق گزارا جائے۔ اگر اللہ، نبی، اور نبی کے اہل بیت سے محبت کا دعوی ہے لیکن زندگی دین کے مطابق نہیں گزاری جا رہی تو یہ سراسر منافقت ہے۔

 

 

 

اداکارہ سدرہ بتول کا کہنا تھا کہ یہ امام حسین کی قربانیوں کے بارے میں جاننے کا اثر ہے کہ انہیں یہ لگا کہ انہیں اپنی زندگی کے سفر میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے اور انہیں صحیح دین کے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے۔

 

 

 

 

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

4 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago