اگر آپ پاکستان میں رہتے ہوئے راتوں رات امیر بننا چاہتے ہیں تو یہ پانچ پیشے اپنا لیں

پاکستان (نیوز اویل)، اگر آپ پاکستان میں رہتے ہوئے راتوں رات امیر بننا چاہتے ہیں تو یہ پانچ پیشے اپنا لیں
۔
دنیا آج کل بہت تیز رفتار ہو چکی ہے۔ ترقی کا مطلب یہ

 

 

 

 

سمجھا جاتا ہے کہ انسان کے پاس بے تحاشہ دولت ہو۔ اسلئے ہر کوئی دولت حاصل کرنے کے پیچھے بھاگ رہا ہے۔ لوگ محض پیسے کے لئے اپنا سکون برباد کر دیتے ہیں مگر پھر بھی پیسے کے پیچھے بھاگتے ہیں۔

 

 

 

آج کل کل کیونکہ دولت اور امارت ہی کامیاب زندگی جانچنے کا معیار ہیں اس لیے جب تک کوئی شخص گھر، بنگلہ، گاڑی اور اچھا خاصا بینک بیلنس نہ بنا لے اس وقت تک نہ تو وہ خود کو کامیاب سمجھتا ہے اور نہ ہی

 

 

 

لوگ اس کو کامیاب سمجھتے ہیں۔ لوگ ایسے پیشے اختیار کرنے کی کوشش کرتے ہیں جن سے وہ کم وقت میں زیادہ پیسہ بنا سکیں۔ دولت کی چکا چوند نے لوگوں کو لالچ میں ڈال دیا ہے اور ہر کوئی راتوں رات امیر ہونے کے خواب دیکھتا ہے۔

 

 

 

پاکستان چونکہ ایک ترقی پذیر ملک ہے۔ اس کو اندرونی اور بیرونی ہر طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ایسے ممالک میں ترقی کا راستہ بہت طویل ہوتا ہے۔ لیکن کچھ ایسے شعبے موجود ہیں جن کو اختیار کر لیا جائے تو ترقی کی منازل تیزی سے طے کی جا سکتی ہیں۔

 

 

 

پاکستان میں سیاست ایک ایسا شعبہ ہے کہ جس میں ترقی کا بہت مارجن بہت ہے۔ سیاست میں آنے کے لئے اور پھر الیکشن جیتنے کے لئے ایک مرتبہ پیسہ لگانا پڑتا ہے لیکن اگر اس میں کامیاب ہوجائیں تو اس کے بعد

 

 

 

ترقی کی راہیں کھلتی چلی جاتی ہیں۔ اس لیے یہ دیکھنے میں آیا ہے کہ ہمارے ملک میں سب سے زیادہ تیزی سے اثاثوں میں اضافہ جن لوگوں کا ہوتا ہے وہ سیاستدان ہوتے ہیں۔

 

 

 

میڈیا بھی ایک ایسا شعبہ ہے جس میں قدم جما لیے جائیں تو کامیابی آپ کے پیچھے بھاگتی ہے۔ بہت سے لوگ ہوتے ہیں جن کے پاس شروعات میں کچھ بھی نہیں ہوتا لیکن ایک بار وہ انڈسٹری میں کامیاب

 

 

 

ہوجائیں تو پھر پیسے کی ریل پیل ہوتی ہے۔ میڈیا چینلز کے اونر اور بڑے بڑے اداکار شہرت کی بلندیوں کو چھو رہے ہوتے ہیں اور ان کا بینک بیلنس آسمان سے باتیں کرتا دکھائی دیتا ہے۔

 

 

 

 

ویسے تو پاکستان ایک زرعی ملک ہے لیکن آج کل زیادہ رئیل سٹیٹ کے بزنس میں کامیابی ملتی ہے۔ ایسے بہت سے لوگ دیکھے ہیں جنہوں نے چھوٹی چھوٹی سوسائیٹیز شروع کی اور آج وہ اس قدر امیر بن گئے ہیں کہ ملک کے بااثر ترین افراد میں ان کا شمار ہونے لگا ہے۔

 

 

 

سرکاری نوکریاں یوں تو آج کل بہت مشکل ہو گئی ہیں لیکن آفیسر لیول کی نوکری اگر مل جائے تو اس کے بعد آپ کی زندگی سہل ہو جاتی ہے۔ لوگ تقریبا دو سال کی

 

 

 

تیاری کے بعد سی ایس ایس کا امتحان پاس کر لیں تو اس کے بعد ان کی زندگی میں سکون پیسہ شہرت سب آجاتا ہے اور ان کو چھوٹی موٹی نوکریوں کے دھکے کھانے کی ضرورت نہیں پڑتی۔

 

 

 

یہ تو کچھ ایسے شعبے ہیں جن میں ترقی جلدی حاصل کی جا سکتی ہے۔ لیکن کچھ بھی حاصل کرنا ہو اس کے لیے محنت سب سے زیادہ ضروری ہے۔ اس لیے انسان کو چاہیے کہ لگن اور محنت جاری رکھے تاکہ وہ تیزی سے ترقی کی منازل طے کرتا رہے۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *