Categories: اہم خبریں

موٹر سائیکل اور گاڑی خریدنے والوں کیلئے انتہائی اہم خبر

پاکستان (نیوز اویل)، پنجاب میں محکمہ ایکسائز نے ہر طرح کی گاڑیوں اور موٹر گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے اور ان کی ٹرانسفر کے لیے بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے ہونے والی تصدیق کو آئیندہ 3 ماہ کے لیے عارضی

 

 

 

طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کر دیا ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ کرنے کی وجہ یہ ہے کہ پرانے مینوئل رجسٹریشن سسٹم سے بائیو میٹرک سسٹم کی طرف شفٹ ہونے کے بعد جو مسائل سامنے آئے ان کے باعث کیا گیا ہے ،

 

 

 

کیوں کہ اس مسلئے کی وجہ سے پرانی گاڑیوں کی رجسٹریشن میں کافی زیادہ تاخیر ہو رہی تھی ،
یاد رہے کہ گاڑیوں اور موٹر گاڑیوں کی رجسٹریشن کے لیے اور ٹرانسفر کے لیے پنجاب میں بائیو میٹرک نظام کے

 

 

 

آغاز کیا گیا تھا اور اس کے بعد اپریل میں مینوئل رجسٹریشن کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا گیا تھا
، لیکن اس تبدیلی کی وجہ سے بہت سے مسائل سامنے آ رہے تھے اور ان کی وجہ سے روزانہ کی بنیاد پر کروڑوں روپے کا بھاری نقصان بھی ہو رہا تھا ۔

 

 

اس لیے ان تمام حالات کو دیکھتے ہوئے محکمہ ایکسائز پنجاب نے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی رجسٹریشن اور ٹرانسفر کی بائیو میٹرک تصدیق تین ماہ کے لیے معطل کر دی ہے۔

 

 

 

 

 

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago