Categories: اہم خبریں

حجاب پہننا اور پردہ کرنا ہمارا حق ہے۔۔۔ انڈیا میں مسلمان باحجاب لڑکی کا انوکھا کارنامہ، نئی مثال قائم کر دی!

پاکستان (نیوز اویل)، بھارت میں مسلمانوں کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا جاتا اور مذہبی انتہا پسندی اور تعصب کی بنا پر ان کے حقوق سلب کیے جاتے ہیں۔ انھیں ان کی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے سے روکا

 

 

 

 

 

جاتا ہے۔ اس کی سب سے بڑی مثال یہ ہے کہ خواتین کے حجاب لینے پر پابندی لگائی جاتی ہے۔ لیکن مسلمان خواتین ان پابندیوں اور رکاوٹوں کا جواں مردی سے مقابلہ کررہی ہیں اور ہمت نہیں ہارہی ہیں۔

 

 

 

ایسی ایک مثال بھارتی ریاست کرناٹک سے تعلق رکھنے والی بشری متین کی صورت میں دیکھنے کو ملتی ہے جس نے مارچ 2022 میں سول انجینئرنگ میں گریجویشن کی اور 16 گولڈ میڈل حاصل کر کے ریکارڈ قائم کیا۔

 

 

 

یہ 21 سال میں پہلی بار ہوا ہے کہ سول انجینئرنگ کے شعبے میں کوئی طالبہ 16 میڈیکل حاصل کر پائی ہے۔ ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے جب بشر اسٹیج پر گئی تو وہ حجاب پہنے ہوئے تھی اور اسی حال میں اس نے حکومتی عہدیداروں سے ایوارڈ وصول کیا۔

 

 

 

 

بشری بچپن ہی سے ہونہار طالبہ ہے۔ اس نے ہمیشہ اسکول اور کالج میں بہترین کارکردگی دکھائی۔ وہ دل لگا کر پڑھتی ہے۔ اس نے اپنے والد سے متاثر ہو کر سول انجینئرنگ میں گریجویشن کی کیونکہ اس کے والد بھی سول انجینئر ہیں۔ اس کا ایک بھائی اور بہن بھی انجینئرنگ کر رہے ہیں۔

 

 

 

اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اس نے کہا کہ تعلیم کی کوئی حد نہیں۔ کسی بھی عمر میں تعلیم حاصل کی جاسکتی ہے۔ جو لوگ تعلیم چھوڑنے کا فیصلہ کرتے ہیں انہیں اپنے فیصلے پر غور کرنا چاہیے اور کوشش کرنی

 

 

 

چاہیے کہ وہ تعلیم ضرور حاصل کریں۔ لڑکیوں کے لیے خاص طور پر تعلیم حاصل کرنا ضروری ہے۔ انہیں گریجویشن تک کی تعلیم ضرور حاصل کرنی چاہیے۔
بشریٰ کا کہنا تھا کہ لوگوں کے کیا تاثرات ہیں اس پر

 

 

 

توجہ نہیں دینی چاہیے۔ جو آپ کو ٹھیک لگے وہی کرنا چاہیے۔ استقامت اور صبر کا دامن تھامے ہوئے ترقی کی منازل طے کرتے جانا چاہیے۔ ہمارا ملک ہندوستان ایک سیکولر ریاست ہے۔ اس میں کسی پر بھی مذہبی

 

 

 

 

حدبندی نہیں لگائی جاسکتی ہے۔ حجاب پہننا مسلمان ہونے کے ناتے میرا حق ہے۔ اور ملک کے قوانین کے مطابق مجھ سے کوئی بھی یہ حق نہیں چھین سکتا۔

 

 

 

 

 

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago