انسانوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک ۔۔ غریب بچوں کو کھانا پھینک کر دینے والا یہ شخص کون ہے؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پاکستان (نیوز اویل)، انسانوں کے ساتھ جانوروں جیسا سلوک ۔۔ غریب بچوں کو کھانا پھینک کر دینے والا یہ شخص کون ہے؟ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
۔

 

 

 

 

ایک کہاوت ہے کہ خدا گنجے کو کبھی ناخن نہ دے۔ ہم اکثر لوگوں کو دیکھتے ہیں تو یہ کہاوت ان پر صادق آتی دکھائی دیتی ہے۔ انسان دن بدن ترقی تو کر رہا ہے لیکن جوں جوں وہ ترقی کر رہا ہے ویسے ہی اس کی انسانیت میں کمی آتی جا رہی ہے۔

 

 

 

 

لوگ اپنے مفاد کے لیے کسی بھی حد تک جانے کو تیار ہیں۔ ایک دوسرے کی نظروں میں ان کی عزت ختم ہوگئی ہے۔ ہر کوئی خود تو باعزت کہلانا چاہتا ہے لیکن

 

 

 

وہ یہ نہیں دیکھتا کہ اس کے ذمے کیا حقوق عائد ہوتے ہیں۔ وہ دوسروں کی تذلیل کرتا ہے اور ان کی عزت نفس مجروح کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔ آج

 

 

 

کا انسان نہ دوسرے انسانوں کے لئے دل میں ہمدردی رکھتا ہے اور نہ ہی جانوروں کے لیے۔ بلکہ وہ انسانوں کے ساتھ جانوروں سے بدتر سلوک کرتا ہے۔

 

 

 

چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گاؤں میں کوئی پیر غریب اور مسکین لوگوں کے لیے لنگر کا اہتمام کیے محفل سجائے بیٹھا ہے۔ وہ یہ کام خدا ترسی کے لئے

 

 

 

نہیں کر رہا بلکہ اس کا مقصد یہ ہے کہ لوگ اس کے سامنے آکر اپنا سر جھکائیں، اس کے پاؤں چومیں اور اس کو عزت و تکریم دیں۔ لوگ اسے کھانا لے کر اس کے سامنے زمین پر بیٹھ کر کھانا کھا رہے ہیں۔ چند بچوں ن

 

 

اس سے کھانا مانگا تو اس نے ان کی طرف کھانا پھینکا جو کہ نہ صرف رزق کی بے حرمتی ہے بلکہ کسی کو کھانا دینے کا ایک نہایت تذلیل آمیز طریقہ ہے۔
جھنگ سے تعلق رکھنے والے اس شخص کا نام پیر پٹھان

 

 

 

 

قاسم آغا ہے جس سے جھنگ کے لوگ بہت عقیدت رکھتے ہیں اور اس کو اپنا پیر مانتے ہیں۔ لیکن اس شخص کا تکبر اور رعونت بھرا انداز اس بات کا گواہ ہے کہ وہ لوگوں کا خیر خواہ نہیں، نہ ہی اس کے دل میں

 

 

 

 

انسانیت کی عزت ہے بلکہ وہ صرف خود کو لوگوں کی نظروں میں بڑا ثابت کرنا چاہتا ہے اور اپنی طاقت کے بل پر عزت کمانا چاہتا ہے، چاہے اس میں اسے دوسروں کی تذلیل ہی کیوں نہ کرنی پڑے۔

 

 

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *