Categories: Uncategorized

صبر کرنا ،خوش رہنا اور امی ابو کا خیال رکھنا اور ۔۔۔۔۔ شہادت سے 15 گھنٹے پہلے بہن کو خط لکھنے والے پاکستانی فوجی کا خط کیوں وائرل ہے؟

پاکستان (نیوز اویل)، صبر کرنا ،خوش رہنا اور امی ابو کا خیال رکھنا ۔۔ شہادت سے 15 گھنٹے پہلے بہن کو خط لکھنے والے پاکستانی فوجی کا خط کیوں وائرل ہے؟
۔

 

 

فوج کی نوکری مشکل ترین نوکریوں میں سے ایک ہے۔ فوجیوں کو گھر سے دور علاقوں میں تعینات ہونا پڑتا ہے۔ وہ کئی کئی مہینے اپنے گھر والوں سے اکثر رابطے

 

 

 

میں نہیں رہتے۔ جان ہتھیلی پر رکھے وہ ہر وقت ملک کی حفاظت پر مامور ہوتے ہیں اور انہیں معلوم نہیں ہوتا کہ کس لمحے وہ دشمن کی کسی اندھی گولی کا شکار ہو جائیں۔

 

 

 

ایسے میں گھر والوں سے ملنا ممکن نہیں ہوتا تو وہ خطوط یا ڈائری لکھتے رہتے ہیں جو ان کے بعد ان کے پیاروں کو پہنچا دی جاتی ہیں۔ فوجیوں کی لکھی تحریریں اکثر پڑھنے والوں کو افسردہ کر دیتی ہیں۔

 

 

 

ایسے ہی ایک فوجی جوان کیپٹن حسن مصاحب نے اپنی شہادت سے محض 15 گھنٹے قبل اپنی بہن کو ایک خط لکھا۔ کیپٹن حسن نے 2013 میں کرم ایجنسی میں جام شہادت نوش کیا۔ انہوں نے اپنے آخری خط میں

 

 

 

اپنی بہن کو جنگ کے حالات سے آگاہ کیا اور اپنے گھر والوں سے محبت کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے موبائل کا پاسورڈ بھی بتایا اور یہ لکھا کہ ان کے جانے کے بعد ان کا آئی پیڈ ان کی بہن لے لے۔ ان کے والٹ میں 6850 جبکہ بینک اکاؤنٹ میں 5000 روپے کی رقم موجود تھی۔

 

 

 

انھوں نے لکھا کہ کیپٹن زاہد کے پاس ان کی چیزیں موجود ہوں گی جو کہ گھر والوں تک پہنچا دی جائے گی۔ مزید یہ کہ گھر والوں کی یاد کے سہارےوہ یہ وقت

 

 

 

گزار رہے ہیں۔ کیپٹن حسن نے لکھا کہ میرے جانے کے بعد امی ابو کا خاص خیال رکھنا۔ ایماندار رہنا۔ ہر کسی کے ساتھ اچھا سلوک کرنا۔ میرے کپڑے بانٹ دینا۔ صبر کرنا اور خوش رہنا۔

 

 

یہ خط لکھنے کے محض 15 گھنٹے بعد کیپٹن حسن شہید ہوگئے۔ ان کا لکھا یہ خط پڑھنے والوں کو عجیب سے احساسات سے دوچار کردیتا ہے اور یہ باور کراتا ہے

 

 

 

کہ اپنے خاندان سے دور رہ کر صرف ملک و قوم کی خاطر جان کی بازی لگا دینا بالکل آسان کام نہیں۔ ہر کوئی اتنا با ہمت نہیں ہوتا۔

 

 

 

 

newsavail

Share
Published by
newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago