Categories: اہم خبریں

بھوک میں سر درد ہونے کی وجہ کیا ہے؟

پاکستان (نیوز اویل)، بھوک میں سر درد ہونے کی وجہ کیا ہے؟
۔
حالیہ ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 31 فیصد لوگوں میں سر درد ہونے کی وجہ بھوک لگنا ہوتی ہے۔

 

 

 

آخر بھوک کی وجہ سے سر میں درد کیوں ہوتا ہے یہ جاننا بہت ضروری ہے۔
دراصل اگر جسم میں پانی کی کمی ہوجائے یا گلوکوز کی مقدار کم ہو جائے تو انسان سر میں درد محسوس کرنے لگتا ہے۔

 

 

 

جب جسم میں گلوکوز کی مقدار مناسب مقدار سے کم ہو جاتی ہے تو ہمارا دماغ مختلف قسم کے ہارمون ریلیز کرتا ہے جس میں گلوکاگون، کورٹیسول اور ایڈرینالین

 

 

 

شامل ہیں۔ یہ ہارمون مل کر جسم میں گلوکوز کی کمی کو پورا کرتے ہیں۔ لیکن ان کے اخراج کے باعث سر درد کی شکایت ہوتی ہے اور انسان سستی اور تھکاوٹ محسوس کرنے لگتا ہے۔

 

 

 

اکثر دیکھا جاتا ہے کہ جو لوگ شوگر کے مریض ہوتے ہیں یا ڈپریشن کا شکار ہوتے ہیں وہ زیادہ تر سر درد کی شکایت کرتے ہیں 93% ڈپریشن اور اسٹریس کا شکار

 

 

 

لوگوں کو سر درد کی تکلیف ہوتی ہے۔ اکثر بھوک اور اسٹریس کی وجہ سے آدھے سر کا درد بھی شروع ہو جاتا ہے۔
یہ معلوم کرنا کہ کیا سر درد کی وجہ بھوک ہے بالکل ممکن ہے۔

 

 

 

اس کی چند علامات ہیں۔ اگر بھوک کی وجہ سے سر میں درد ہو تو پیشانی پر دباؤ محسوس ہوتا ہے اور کندھوں اور گردن میں اسٹریس محسوس کیا جا سکتا

 

 

 

ہے۔ پیٹ میں درد ہوتی ہے۔ انتڑیوں میں سے آواز آتی ہے۔ چکر آتے ہیں۔ سردی محسوس ہوتی ہے اور ہاضمے کے مسائل لاحق ہوتے ہیں۔

 

 

جو لوگ ہاضمے کے مسائل کا شکار ہوتے ہیں وہ بھی عام طور پر سر کے درد کی تکلیف میں مبتلا ہو سکتے ہیں۔ اگر نظام انہضام کو بہتر بنا لیا جائے تو سر کے درد کی شکایت دور ہو جاتی ہے۔

 

 

 

سر درد سے نجات حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ کھانا وقت پر کھایا جائے اور جب کھانا کھایا جائے تو خیال رکھا جائے کہ صحت مند غذا کا استعمال کریں۔

 

 

 

ایک ہی وقت میں بہت زیادہ کھانا نہیں کھانا چاہیے بلکہ وقفے وقفے سے تھوڑا تھوڑا کھانا چاہیے۔ پانی زیادہ سے زیادہ پینا چاہیے۔ بہت زیادہ میٹھی چیزوں کا استعمال نہیں کرنا چاہیے۔

 

 

 

 

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

4 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago