Categories: اہم خبریں

انڈہ تو خراب تھا ذائقے سے پتہ بھی نہیں چلا۔۔۔۔ انڈہ خراب ہے یا صحیح پتہ لگانے کا آسان طریقہ جانیں!

پاکستان (نیوز اویل)، انڈہ تو خراب تھا ذائقے سے پتہ بھی نہیں چلا ۔۔۔ انڈہ خراب ہے یا صحیح پتہ لگانے کا آسان طریقہ جانیں
۔
جب بھی کسی چیز کی خریداری کی جاتی ہے تو اس

 

 

 

بات کا خاص خیال رکھا جاتا ہے کہ کہیں وہ چیز خراب تو نہیں۔ اگر وہ چیز پیکٹ میں بند ہو تو اس کے پیکٹ یا ڈبے پر ایکسپائری ڈیٹ سے اس بات کا اندازہ لگایا جا

 

 

 

سکتا ہے۔ لیکن اگر یہ ایسی چیز ہو جو عام طور پر پیکٹ میں بند نہیں ہوتی تو یہ اندازہ لگانا مشکل ہو جاتا ہے کہ یہ چیز خراب ہے یا ٹھیک۔

 

 

 

انڈوں کی خریداری کرتے وقت اکثر لوگ کشمکش کا شکار ہو جاتے ہیں کہ کہیں انڈے خراب تو نہیں ہوں گے۔
عام طور پر جب انڈے کو توڑا جاتا ہے تو ہی معلوم پڑتا

 

 

 

ہے کہ انڈا خراب ہے یا صحیح۔ لیکن انڈے کو توڑے بغیر بھی انڈے کے خراب ہونے کا پتہ چلایا جا سکتا ہے۔
اگر یہ معلوم کرنا ہو کہ انڈا خراب، غیرمعیاری یا زیادہ

 

 

 

پرانا تو نہیں تو اس کا بہت آسان سا طریقہ ہے۔ انڈے کو اپنے کان کے پاس لے کر جائیں اور پھر اس کو ہلا کر دیکھیں۔ اگر انڈا خراب یا غیر معیاری ہوگا تو اس کو

 

 

 

ہلانے سے اس میں سے چھلکنے کی آواز آئے گی۔ اگر اس میں سے آواز آئی تو سمجھ لیں کہ انڈا کھانے کے قابل نہیں ہے۔ لیکن اگر آواز نہ آئے تو وہ انڈا بالکل صحیح اور استعمال کے قابل ہے۔

 

 

 

خراب انڈوں کے استعمال سے فوڈ پوائزننگ ہو سکتی ہے یا ان کو کسی دوسرے کھانے میں ڈالا جائے تو وہ کھانا بھی خراب ہو سکتا ہے۔ اس کا پتہ چلانے کے لیے ایک اور

 

 

 

طریقہ یہ ہے کہ انڈے کو ایک برتن میں ٹھنڈا پانی لے کر اس میں ڈال دیں۔ اگر انڈا تیرنے لگے تو سمجھ جائیں کہ انڈا خراب ہے۔ لیکن اگر وہ پیندے پر بیٹھ جائے تو اس کا مطلب ہے کہ انڈا بالکل ٹھیک اور کھانے کے قابل ہے۔

 

 

 

 

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago