اہم خبریں

بیٹے کے کینسر سے لے کر خدا پر یقین تک کا سفر! جانیے کس بات نے جونی لیور کو ایک مذہبی انسان بنا دیا؟

پاکستان (نیوز اویل)، بیٹے کے کینسر سے لے کر خدا پر یقین تک کا سفر!
جانیے کس بات نے جونی لیور کو ایک مذہبی انسان بنا دیا؟ جونی لیور کا شمار بھارتی مشہور اداکاروں میں ہوتا ہے وہ کامیڈی میں اپنا ایک الگ نام رکھتے ہیں اور اپنے الگ انداز کی وجہ سے بہت زیادہ مشہور ہیں

آپ نے اگر جونی لیور کی فلمیں دیکھی ہوں گی تو اپ کو ہنسی ضرور آئی ہوگی لیکن سب کو ہنسانے والے انسان نے اپنی زندگی میں بہت زیادہ مشکلات دیکھی ہیں جونی لیور کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں سب سے زیادہ مشکل لمحہ وہ تھا

جب ان کو یہ پتہ چلا کہ ان کے بیٹے کو ٹیومر ہے ان کا کہنا تھا کہ ان کے بیٹے کو جب ڈاکٹر کو دکھایا تو ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ اس کا آپریشن کیا جائے گا تو میں نے کہا کہ آپ آپریشن کر دیں میں جتنا بھی پیسہ لگے گا لگانے کے لیے تیار ہوں

لیکن جب ڈاکٹر نے آپریشن شروع کیا اور اس کے بعد آپریشن کے دوران وہ میرے پاس آیا اور مجھے اندر بلایا اور کہا کہ آپ کے بیٹے کا آپریشن بہت زیادہ مشکل ہے اگر اس کا آپریشن کر دیا گیا تو ہو سکتا ہے کہ اس کا آدھا جسم پیرالائز ہو جائے اور یا

پھر وہ دیکھنے کے قابل نہ رہے ان کا کہنا تھا کہ میں نے ڈاکٹر کو آپریشن کرنے سے روک دیا ، اس کے بعد میں نے دو سال اپنے بیٹے کے لیے ہر پنڈت سے منت کروائی بھگوان کے سامنے ماتھا ٹیکا کا اور بہت سارے لوگوں سے دعائیں کروائیں

لیکن میرے بیٹے کا ٹیومر بڑھتا جا رہا تھا ان کا کہنا تھا کہ بہت سے پنڈتوں نے مجھے کہا کہ آپ کا بیٹا بالکل ٹھیک ہو جائے گا اس کا آپریشن مت کروانا لیکن ایسا کچھ بھی نہ ہوا ان کا کہنا تھا کہ میں امریکہ گیا ہوا تھا اور ایک دن میں اپنے بیٹے کو لے کر ایک چرچ میں چلا گیا

اور چرچ میں نے پادری سے کہا کہ وہ میرے بیٹے کے لیے دعا کروائے جب اس نے دیکھا کہ میرے بیٹے کو ٹیومر ہے تو اس نے کہا کہ اس سکو فلاں ہاسپٹل لے جاؤ وہاں پر اس کا علاج ہو جائے گا اور خدا اس کو صحت یاب کرے گا

ان کا کہنا تھا کہ جب پادری نے یہ لفظ کہا کہ خدا اس کو صحت یاب کرے گا تو مجھے ایک طرح سے یقین آگیا کہ خدا ہی میرے بیٹے کو ٹھیک کرے گا ان کا کہنا تھا کہ میں گھر گیا اور میں نے اپنی بیوی سے کہا تو انہوں نے کہا کہ آپ پہلے تسلی کر لیں تو میں نے فوراً زمین پر گھٹنے ٹیک دیے اور دعا مانگنے لگا اور کہنے لگا کہ خدا مجھے بتائے

کہ میرے لیے کیا ٹھیک ہے میں اپنے بیٹے کا علاج کس طرح کرواؤں تو میرے ذہن میں آیا کہ آپریشن ہی ٹھیک ہے اور میں نے اپنے بیٹے کو ہسپتال میں داخل کروا دیا

تین گھنٹے کے آپریشن کے بعد میرا بیٹا جب آپریشن تھیٹر سے باہر نکلا تو اس نے کہا کہ میں بالکل ٹھیک ہوں اور کچھ ہی ٹائم کے بعد وہ مجھے ویڈیو گیم کھیلتا ہوا نظر آیا ،

یہ وہ وقت تھا جب میری زندگی بدل گئی اور میں نے سوچا کہ مجھے اپنی زندگی میں بری چیزوں کو ختم کر دینا ہے میں بہت زیادہ برائیوں میں پڑا ہوا تھا میں نے شراب چھوڑ دی سگرٹ بنا چھوڑ دی اور اپنے بیوی سے بھی بہت سی باتوں پر معافی مانگی ،

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago