کاروبار

2500 سی سی تک کی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس صرف ایک روپیہ، زبردست اعلان کر دیا گیا

پشاور(این این آئی)سرکاری محکموں کی استعداد کار میں اضافہ کرنے اور خدمات کی فراہمی کے عمل کو آسان بنانے کے لئے موجودہ صوبائی حکومت کے اصلاحاتی ایجنڈے کے تحت دیگر محکموں کی طرح محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹکس کنٹرول میں بھی بڑے پیمانے پر اصلاحات کے نفاذ کا عمل جاری ہے۔ مختلف نوعیت کی ان اصلاحات میں قانونی اصلاحات،انتظامی اصلاحات اور ٹیکس اصلاحات کے علاوہ ای گورننس کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی کا موثراستعمال، خدمات کے حصول میں آسانیاں اور متعدد دیگر اقدامات شامل ہیں۔

ان اصلاحات کے نتیجے میں محکمے کی مجموعی کارکردگی خصوصاً ٹیکس اکھٹا کرنے کے عمل میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ یہ بات گزشتہ روز وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کی زیر صدارت محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکاٹکس کنٹرول سے متعلق منعقدہ ایک اجلاس میں بتائی گئی۔

اجلاس میں محکمے میں جاری اصلاحاتی عمل پر اب تک کی پیشرفت اور محکمے کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ صوبائی وزیر خزانہ تیمور سلیم جھگڑا، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے ایکسائز میاں خلیق الرحمن، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری امجد علی خان اور سیکرٹری ایکسائز حیدر اقبال کے علاوہ محکمہ ایکسائز، خزانہ اور منصوبہ بندی کے متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

اجلاس کو محکمے کے تحت ٹیکس اصلاحات کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ فنانس ایکٹ 2021 کے تحت ٹیکس دہندگان کو سہولت اور ریلیف کی فراہمی کے لئے غیر منقولہ شہری جائیدادوں پر ٹیکس میں چھوٹ کی شرح کو 10 فیصد سے بڑھا کر 20 فیصد کردیا گیا ہے اور اس کی مدت میں 31 دسمبر 2021 تک توسیع کی گئی ہے، اسی طرح کمرشل جائیدادوں کا رینٹل ریٹ 18 فیصد سے کم کرکے 15 فیصد کر دیا گیا ہےاور تمام دوکانوں کو رینٹل ویلیو بیسڈ فارمولا سے نکال دیا گیا ہے، نجی سکولوں کے لئے ٹیکس میں چھوٹ کی شرح 20 فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد کر دی گئی ہے جبکہ صوبائی ٹیکسوں میں اصلاحات کے سلسلے میں ایک اور اہم و عوام دوست اقدام کے طور پر 18 مختلف ٹیکسوں کی مد میں ڈوپلیکیشن کو ختم کردیا گیا ہے۔

اسی طرحمالی سال 22-2021 کے لئے پروفیشن، ٹریڈ اور کالنگ پر ٹیکس میں مکمل چھوٹ دی گئی ہے۔ مزید بتایا گیا کہ صوبے میں گاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن کے لئے لوگوں کو ترغیب دینے کے لئے گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس کو تقریبا ختم کردیا گیا ہے اس سلسلے میں 2500 سی سی تک کی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیسصرف ایک روپیہ جبکہ 2500 سی سی سے اوپر کی گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس گاڑی کی کل قیمت کا ایک فیصد مقرر کی گئی ہے۔ ٹیکس ریکوریز کے حوالے سے محکمے کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مالی سال 20-2019 کے لئے ٹیکس ریکوری کا ہدف 3.33 ارب روپے مقرر کیا گیا تھا جس کے مقابلےمیں 3.00 ارب روپے ریکوری کی گئی تھی جو مقررہ ہدف کا 90 فیصد بنتا ہے جبکہ مالی سال 21-2020 کے لئے 3.74 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا تھا جس کے مقابلے میں 4.01 ارب روپے ریکوری کی گئی جو مقررہ ہدف کا 107 فیصد بنتا ہے۔ صوبے میں منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میںاجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ گزشتہ ایک سال کے دوران نارکاٹکس کنٹرول ونگ نے مختلف قسم کی تقریباً پانچ ہزار کلوگرام اور 715 لیٹر منشیات پکڑیں، 484 کیسز رجسٹر کئے، 573 ملزمان گرفتار کئے اور 333 گاڑیوں پر ایف آئی آر درج کرائیں۔ سروس ڈیلیوری اور خدمات کے حصول میں سہولت کے لئے اٹھائے گئے اقدامات کےحوالے سے بتایا گیا کہ ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لئے اربن ایموئیبل پراپرٹی ٹیکس کا چالان کمپیوٹرائز کردیا گیا ہے اور ادائیگیوں کے عمل کو آسان بنانے کے لئے ای-پیمنٹ کا نظام رائج کیا گیا ہے۔ اسی طرح موٹر وہیکل ٹیکس کی ادائیگی میں سہولت کے لئے صوبے میں پانچ مختلف ٹیکس فیسیلیٹیشن سنٹرز قائم کئے گئے ہیں۔

Muhammad Kashif

Share
Published by
Muhammad Kashif

Recent Posts

Telegram Crypto Wallet

The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…

2 weeks ago

Best Crypto Exchange for Day Trading

5 best crypto exchange for day trading   Want to get high-profit volumes in crypto…

3 weeks ago

Robinhood Crypto Wallet

  Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…

3 weeks ago

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

6 months ago