پاکستان (نیوز اویل)، پاکستان پیپلز پارٹی کے منظور وسان نے اہم پیش گوئی کردی ہے۔
منظور وسان جو کہ سیاسی پیشگوئیوں کے حوالے سے شہرت رکھتے ہیں وہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور مشیر زراعت سندھ بھی ہیں۔ انہوں نے پیش گوئی کی ہے کہ 27 مارچ کا اسلام آباد میں ڈی چوک میں جلسہ نہیں ہوگا کیونکہ تمام معاملات اس سے پہلے ہی نمٹ جائیں گے۔