پاکستان (نیوز اویل)، تفصیلات کے مطابق 28 مئی کو سورج بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا اور اس وقت تمام لوگ قبلہ رخ کا صحیح تعین کر سکیں گے ، قبلہ رخ کا تعین اس لیے کیا جا سکے گا
کیونکہ اس دن بیت اللہ شریف کا اپنا کوئی سایہ نہیں ہوگا اور دنیا میں جتنے بھی سائے ہیں ان تمام کا رخ بیت اللہ شریف کی طرف ہوگا جس سے بیت اللہ شریف کا صحیح طرح سے تعین ہو سکے گا ،
ذرائع کا کہنا ہے کہ 28 مئی کے علاوہ 16 جولائی کو بھی قبلہ رخ کا تعین کیا جاسکے گا ،
اگر آپ قبلہ رخ کا صحیح تعین کرنا چاہتے ہیں تو ایک چھڑی لے کر اسے زمین میں گھاڑ دیں اور پھر اس چھڑی کا سایہ جہاں بن رہا ہوں وہاں پر ایک خط کھینچ دیں اور وہی بات اللہ کا سہی رخ ہو گا ،
خانہ کعبہ تمام مسلمانوں کے لئے بہت ہی مقدس ہے اور اسے جگہ کا تقدس ہر مسلمان پر فرض ہے ہے ہر سال لوگ یہاں پر عمرہ اور حج کرنے کے لئے آتے ہیں اور اللہ کے حضور جھک جاتے ہیں اور اپنی دعائیں اللہ کے سامنے رکھتے ہیں
اور اللہ تعالی کی بڑائی بیان کرتے ہیں اور اس بات کا کا واضح اقرار کرتے ہیں کہ اللہ ہی ایک ہے اس کا کوئی شریک نہیں ہے نہ ہی اس کی کوئی اولاد ہے نہ ہی وہ کسی کی اولاد ہے اور کوئی اس کے برابر نہیں ہے ۔
اور خانہ کعبہ یہ ایک ایسی جگہ ہے جہاں پر امیر غریب گورا کالا ہر طرح کے فرق ختم ہو جاتے ہیں ہیں صرف اور صرف تمام مسلمان اپنے رب کی طرف رجوع کرتے ہیں اور اس کی طرف جھک جاتے ہیں ۔