برطانیہ کا شاہی خاندان بہت ساری چیزوں کی وجہ سے لوگوں کی دلچسپی اپنی طرف کھینچتا ہے۔ ان چیزوں میں سے ایک شاہی تاج بھی ہے۔ اس آرٹیکل میں ہم اپنے قارئین کو شاہی تاج کے بارے میں کچھ دلچسپ حقائق کے بارے میں بتائیں گے۔
تاج کا وزن تقریباً ایک کلو پانچ سو گرام ہے
ملکہ کے سر پہ پہنے ہوئے تاج کا وزن تقریباً ایک کلو پانچ سو گرام ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ یہ خالص سونے سے بنایا گیا ہے اور اس پر جڑے ہیرے، یاقوت، نیلم اور زمرد کافی بڑھے سائز کے ہیں جن کی وجہ سے تاج بھاری ہے۔ تاج میں جڑے تین ہزار قیمتی پتھر بھی کوئی معمولی نوعیت کے نہیں ہیں بلکہ یہ وہ نایاب پتھر ہیں جو مختلف جیتی گئی جنگوں میں حاصل کرنے کے بعد تاج میں سجائے گئے
تاج کے بیچ میں جڑے قیمتی پتھر کی تاریخ
ملکہ کے تاج کے بیچوں بیچ جڑے نایاب اور خوبصورت پتھر کو“The Cruel” یعنی ظالم بھی کہا جاتا ہے۔ یہ پتھر 1367میں شہزادہ ایڈورڈ کو دشمنوں کے خلاف جنگ جیتنے کے بعد تحفتاً دیا گیا تھا۔ شہزادہ ایڈورڈ کو “بلیک پرنس“ بھی کہا جاتا ہے۔
تاج کی تاریخ
اس تاج کا نام امپیریل اسٹیٹ کراؤن ہے اور اسے ملکہ الزبتھ کے والد جارج ششم کے لئے 1937میں بنایا گیا تھا لیکن ایک سال بعد ملکہ کی تاجپوشی کے لئے اسے دوبارہ بنوایا گیا۔ تاج کے محرابوں کا مقصد یہ ظاہر کرنا ہے کہ یہ برطانیہ کسی دوسری دنیاوی طاقت کے تابع نہیں ہے۔ تاج کے بیچ میں موجود ہیرے کا نام “کلینن“ ہے اور اس کی مالیت نوے ارب سے زائد ہے۔ اس تاج کو جب ملکہ کے لئے دوبارہ بنایا جاریا تھا تب اس بات کا خیال رکھا گیا کہ تاج کا ڈیزائن نازک رکھا جائے کیونکہ اس وقت ملکہ کافی کم عمر تھیں البتہ تاج کی مالیت کے بارے میں کوئی اندازہ لگانا آج بھی کافی مشکل ہے۔
خاص موقعوں پر پہنا جاتا ہے
ملکہ اسے ہر سال صرف کورونیشن سرمنی میں ہی پہنتی ہیں اس کے بعد اس کو لندن پہنچا دیا جاتا ہے اور سارا سال وہیں رکھا جاتا ہے۔ اس تاج میں 17 نیلم ، 11 زمرد اور تقریبا 270 موتی کے علاوہ ایک بہت بڑا ہیرا بیچ میں بھی موجود ہے جس کی وجہ سے یہ کافی بھاری ہے۔ ملکہ کا کہنا ہے کہ بہت زیادہ وزن ہونے کی وجہ سے یہ تاج پہننا ان کے لئے اب خطرناک بھی ہوسکتا ہے اس لئے اب وہ اپنا اصلی تاج صرف خاص موقعوں پر پہنتی ہیں۔ لکہ کے تاج میں تین ہزار ہیرے جڑے ہیں۔
ایک تقریب میں تین الگ تاج
1953 میں ملکہ الزبتھ نے اپنی تاج پوشی کی رسم کے دوران تین مختلف تاج تبدیل کئے۔ تقریب میں جاتے ہوئے انھوں نے اپنے پردادا جارج چہارم کا اسٹیٹ ڈائڈیم پہنا اس کے بعد تاجپوشی میں کنگ ایڈورڈ کا تاج ملکہ کو پہنایا گیا جبکہ اپنے محل بکھنگم پیلس آنے کے بعد ملکہ نے امپیریل اسٹیٹ کراؤن پہنا۔