اہم خبریں

گلوکار علی عظمت کی جلد صحتیابی کیلئے عوام نے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

مشہور شخصیت گلوکار علی عظمت کا کرونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا۔

گلوکار نے اس مایوس کن خبر کا اعلان سوشل میڈیا پر غیر معمولی انداز میں کیا ، انہوں نے اپنی مادری زبان پنجابی میں مزاح کو استعمال کرتے ہوئے اور وائرس سے دور ہونے کو کہا ہے۔

“لو جی نتیجہ مثبت آ گیا۔ دفع دور کورونا”
انہوں نے پوسٹ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے مداحوں کو مہلک وبائی بیماری کے دوران گھر اور سلامت رہنے کی تاکید کی۔ کرونا وائرس جیسی مہلک وبا سے صرف احتیاطی تدابیر کے ذریعے ہی بچاؤ ممکن ہے۔

پچھلے کچھ عرصے میں ماہرہ خان ، علی رحمان خان اور صنم جنگ جیسی پاکستان کی تفریحی صنعت سے تعلق رکھنے والے ستاروں نے وائرس کا مثبت تجربہ کیا تھا۔ ان شخصیات کے گھر والے بھی عمومی طور پر وائرس کی لپیٹ میں آئے۔ جس کے بعد ان شخصیات نے ہر سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کرنے کو یقینی بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

شوبز کی دیگر شخصیات نے عظمت کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اظہار کیا۔

Aisha Siddiqua

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

4 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

4 months ago