پاکستان (نیوز اویل)، حکومت نے ان لوگوں کے لیے بڑا اعلان کر دیا ہے جن لوگوں کی تنخواہ 35 ہزار سے 40 ہزار تک ہے ،
جب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے عوام بہت زیادہ پریشان ہے اور غریب عوام کی پریشانی کو دیکھتے ہوئے حکومت نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ 35 ہزار سے 40 ہزار روپے ماہانہ کما رہے ہیں
ان کے لیے دو ہزار روپے وظیفے کا اعلان کیا گیا ہے جو کہ ان کی زاتی ٹرانسپورٹ کا خرچہ ہو گا ، اور اس اعلان کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ غریب عوام پر بالکل بھی زیادہ بوجھ نہ پڑے
اور اسی لیے یہ ٹرانسپورٹ وظیفے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ اگر ہم پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کرتے تو ملک کی معیشت تباہ و برباد ہو جاتی۔
مصدق ملک نے کہا کہ اس وقت ہر 6 میں سے 4 خاندانوں کی آمدنی 37 ہزار روپے سے کم ہے۔ ہر غریب خاندان کو اپنی ضروریات پوری کرنے کیلئے 2 ہزار روپے دیے جا رہے ہیں۔40
ہزار روپے تک کی آمدنی والے غریب افراد کو سہولت دے رہے ہیں تاکہ وہ اپنی مرضی سے یہ رقم خرچ کر سکے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ویب سائٹ پر عمران خان کا معاہدہ آج بھی موجود ہے۔ آئی ایم ایف سے مذاکرات کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی جتنی قیمتیں بڑھانی تھیں وہ بڑھا دی ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سابق حکومت ختم ہونے سے کچھ دن قبل اس وقت کے وزیر توانائی نے ایک خط تحریر کیا تھا جس میں روس سے تجارت کے فروغ اور پیٹرولیم کے شعبے میں تجارت کی درخواست کی گئی تھی لیکن اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان نہ کوئی معاہدہ ہے اور نہ ہی کسی مفاہمت کی یادداشت پردستخط ہوئے ہیں ۔
The famous cryptocurrency wallet SafePal is joining the Telegram Crypto ecosystem and launching a small…
5 best crypto exchange for day trading Want to get high-profit volumes in crypto…
Robinhood Crypto Wallet The Robinhood crypto wallet is a famous crypto wallet that stores…
پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جو کہ بھارت…
پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…
پاکستان (نیوز اویل)، افتخار ٹھاکر کا حج اور ان کی مرحومہ ماں کا خواب معروف…