x تعلیم مکمل کی، وہ بائیں ہاتھ سے باؤلنگ کرنیو الے دنیا کے بہترین باؤلر مانے جاتے ہیں۔کرکٹ میں اچانک انٹری دینے والے وسیم اکرم کا
کیریئر کا آغاز دبنگ رہا، ایک سو چار ٹیسٹ میچز میں چارسو چودہ وکٹیں حاصل کیں،انہوں نے کل تین سو چھپن ون ڈے کھیلے جس میں انہو ں نے پانچ سو دو شکار کئے۔وسیم اکرم ون ڈے کرکٹ میچز میں پاکستان کی جانب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں، وہ ورلڈکپ دوہزارتین میں وکٹوں کی پانچویں سنچری
مکمل کرنے والے دنیا کے پہلےبا ؤلر بنے، انیس سوبانوےکے ورلڈکپ فائنل میں وسیم اکرم ہی کی باؤلنگ کی بدولت پاکستان ٹائٹل اپنے نام کروا سکا۔کرکٹ کی دنیا میں انیس برس تک شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے بعد وسیم اکرم دو ہزار تین کے ورلڈ کپ کے ریٹائرڈ ہوگئے تھے وسیم اکرم اب پی ایس ایل کی سب سے فیورٹ ٹیم کراچی کنگز سے بطور صدر وابستہ ہیں اور ٹیم کے لیے اہم خدمات انجام دے رہے ہیں۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) نے بھی پاکستان کے عظیم فاسٹ بولر کو
ان کی سالگرہ پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔آئی سی سی نے اس یادگار موقع پر اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤئنٹ سے ایک مختصر ویڈیو جاری کی ہے، جس میں وسیم اکرم کی بانوے کے ورلڈکپ میں شاندار بولنگ کو شیئر کیا گیا ہے۔