اہم خبریں

کرونا ویکسین لگوائیں، اپنی اوردوسروں کی جانوں کو مشکل میں نہ ڈالیں، اسد عمر نے وارننگ دے دی۔

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے سربراہ و وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر نے خبردار کیا ہے کہ بھارتی قسم کے وائرس نے خطے کے ممالک میں نقصان مچا دیا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں اسد عمر نے کہا کہ بھارتی قسم کے وائرس نے خطے کے ممالک میں بے چینی مچائی ہوئی ہے۔ اسپتالوں میں کورونا مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

 

 

اسد عمرنے ایک بار پھر تنبیہہ کی کہ اپنی اوردوسروں کی جانوں کو مشکل میں نہ ڈالیں، کورونا وائرس کی ویکسین کرانے سمیت ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے۔ دوسری جانب وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ پر پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگی تاہم ہماری توجہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کے بجائے متاثرہ علاقوں پر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ کوئی بھی وائرس جب آتا ہے تواس کی اقسام بھی سامنے آتی ہیں، کورونا کی اقسام کو ایک ملک سے دوسرے ملک جانے سے نہیں روکا جاسکتا،اس کو کم کیا جاسکتاہے لیکن مکمل ختم نہیں کیا جاسکتا۔

 

 

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں کورونا کیسز کی تعداد زیادہ ہے تاہم پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد دیگر صوبوں کی نسبت کم ہے، ہماری توجہ بین الصوبائی ٹرانسپورٹ بند کرنے کے بجائے متاثرہ علاقوں پر ہے، متاثرہ علاقوں میں زیادہ پابندیاں لگائی جائیں۔

 

 

Aisha Siddiqua

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago