آلو کھانے میں تو لذیذ ہے ہی لیکن آلو کا رس پینے کے بھی بے شمار فوائد ہیں۔

اسلام آباد: آلو کا جوس دے آپ کو تیزابیت جیسے مسائل میں فائدہ اور کرے آپ کی خوبصورتی میں اضافہ ۔ تفصیلات کے مطابق گھر میں کچھ کھانے کے لیئے ہو یا نہ ہو بس ایک آلو ہوں وہی کافی ہیں آلو کھانے میں سب ہی کو پسند ہوتے ہیں مگر اس کو پینے کے بھی فوائد اتنے بے شمار ہیں۔

 

 

جنھیں جان کر آپ آلو کا استعمال مذید بڑھا دیں گے تو جانیئے ماہرین کیا کہتے ہیں:” آلو میں بڑی مقدار میں فائبر، گُڈ کاربز، زنک، پوٹاشیم ، ایلکلائن، وٹامن سی، کے اور کچھ مقدار پروٹین کی بھی پائی جاتی ہیں۔ کے فوڈ کی رپورٹ کے مطابق اس کو کئی طرح سے پکا کر کھآنے کے علاوہ جوس نکال کر استعمال کرنے سے یہ مختلف قسم کی بیماریوں میں مفید ہے”،آلو میں قدرتی طور پر ’ایلکلائن ‘ پایا جاتا ہے جو تیزابیت کے خاتمے کے لیئے نہایت مفید ہے۔ آلو کا جوس پینے سے السر سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔ اس کا جوس جگر اور گردوں کی صفائی کے لیے بھی بہترین ہوتا ہے۔

 

 

آنکھوں کے گرد کالے گھیروں کو ختم کرننا چاہتی ہیں تو آلو کا جوس استعمال کریں اور اس کو کاٹ کر اپنی آنکھوں پر روز بیس منٹ تک رکھیں۔ چہرے کی خوبصورتی اور صفائی کے لیئے آلو کا جوس بے حد مفید ہے۔ ماہرینِ غذائیت کے مطابق: ” آلو میں وٹامن بی کی بھر پور مقدار پائی جاتی ہے جو کہ کاربز کو فیٹ میں بدلنے کے بجائے توانائی میں بدل دیتا ہے، آلو کے جوس کے استعمال سے جسم توانا اور متحرک ہو جاتا ہے۔ آلو میں موجود وٹا من سی جلد میں ’کولاجن ‘ بننے میں بھی مدد فراہم کرتا ہے جو جھریوں کا بھی خاتمہ کرنے میں مدد دیتا ہے ۔ اس میں موجود کیلشیم، زنک اور وٹامن کے زخم لگنے کی صورت میں خون کو جمنے میں مدد فراہم کرتا ہے جس کی وجہ سے زیادہ خون بہہ جانے سے بچاؤ ممکن ہوتا ہے ۔ • بالوں کا جھڑنا، خشکی و سکری جیسے مسائل میں بھی آلو کا رس مفید ہے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *