معافی کی پٹیشن پر دستخط کرتے ہی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی وطن واپسی کے امکانات بہت زیادہ بڑھ گئے، علی محمد خان نے بھی تصدیق کردی۔

اسلام آباد: معافی کی پٹیشن پر دستخط، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پاکستان واپسی ! علی محمد خان نے تصدیق کر دی ۔۔۔۔ کیا ڈاکٹر عافیہ صدیقی پاکستان واپس آرہی ہیں ؟ وزیر مملکت کا ایسا انکشاف کہ پاکستانی خوشی سے جھوم اٹھے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت علی محمد خان نے سینیٹ میں انکشاف کیا ہے۔

 

 

ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے معافی کی پٹیشن پر دستخط کروا لیے گئے ہیں ، انہیں اب اپنے گھر والوں سے ملنے کی اجازت ہے کہ اور حکومت پاکستان کی پوری کوشش ہے کہ وہ جلد از جلد پاکستان واپس آجائیں ۔علی محمد خان نے اپوزیشن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں ہمارا سفارتخانہ عافیہ صدیقی سے رابطے میں ہے اور ہم انہیں بھولے نہیں ہیں ، انشا اللہ وہ جلد پاکستان میں ہونگی۔

 

 

دوسری جانب پاکستانی تیاری کر لیں ،وہ شہر جہاں آج انتہائی سخت بارش کا امکان ظاہر کر دیا گیا ،تھنڈر سیلز بھی بن سکتے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر محکمہ موسمیات سردار سرفراز کا کہنا ہےکہ کراچی میں آج دوپہر میں تھنڈر سیلز بن سکتے ہیں جس سے کچھ علاقوں میں ہلکی اور معتدل بارش ہوسکتی ہے۔ ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب میں موجود سسٹم کے باعث سمندری ہوائیں بند ہیں اور کل ہونے والی بارش بحیرہ عرب سے آنے والی نمی کی وجہ سے ہوئی جب کہ خلیج بنگال میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کے اثرات ابھی آنا باقی ہیں، ہوا کے کم دباؤ کے زیراثر بدھ اور جمعرات کو بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ کراچی میں 18 جولائی تک وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جس دوران کہیں کہیں تیز بارش بھی ہوسکتی ہے۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *