اہم خبریں

انڈونیشیا کے غریب مسلمان پر قسمت اتنی مہربانی ہوگئی کہ آسمان سے چالیس کروڑ کا تحفہ اس کے گھر آ گرا۔

جکارتہ: انڈونیشیا کے غریب مسلمان پر قدرت اور قسمت مہربان ہو گئی، آسمان سے تقریبا ً چالیس کروڑ کا تحفہ اس کے گھر آن گرا، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق انڈونیشیا کے 33 سالہ جوشوا نامی شخص کے گھر شہاب ثاقب کا ایک ٹکڑا ٹوٹ کر آن گرا۔

 

 

میڈیا ذرائع کے مطابق اس طرح گرنے والے شہاب ثاقب کے ٹکڑوں کی فی گرام کے حساب سے قیمت لگائی جاتی ہے اور سائنسدان اس کی قیمت اعشاریہ 50 سے 5 ڈالر فی گرام تک لگاتے ہیں۔ جوشوا انتہائی غریب ہے اور تابوت بنانے کا کام کرتا ہے، وہ اپنےکام میں مصروف تھا کہ اچانک اسے زور سے کسی چیز کے گرنے کی آواز آئی، وہ گھبرا کر برآمدے کی جانب دوڑا، اسے ایک سوراخ نظر آیا، گرنے والا ملبہ اٹھایا تو اسے عجیب و غریب پتھر نظر آیا جو ابھی گرم تھا۔

 

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق آسمان سے گرنے والا یہ ٹکڑا ساڑھے 4 ارب سال پرانا اور نہایت نایاب تھا اس وجہ سے اس کی قیمت 857 ڈالر فی گرام تھی اور 2.1 کلو گرام وزنی یہ پتھر 24 لاکھ 80 ہزار ڈالر میں اس غریب شخص سے خریدا گیا، جو اسے مالا مال کر گیا، پاکستانی روپوں میں اس کی قیمت تقریباً 40 کروڑ روپے بنتی ہے۔ اس موقع پرجوشوا نے کہا کہ وہ اب اتنا امیر ہو گیا ہے کہ اپنے لئے بہتر گھر بنوانے کے علاوہ ریٹائرمنٹ کے بعد کا وقت انتہائی اچھے طریقے سے گزار سکتا ہے۔

 

 

Aisha Siddiqua

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago