پنجاب پولیس کی ٹیم کا ارتغرل غازی کا بیان قلمبندکرنے کیلئے ترکی جانے کا فیصلہ

لاہور (آن لائن) پنجاب پولیس کے افسران کی ٹیم ترک ڈرامہ ارطغرل کے اداکار کے ساتھ فراڈ کے معاملے اینگن التان کا بیان قلمبندکرنے کیلئے ترکی جائے گی، افسران کیلئے بلیو پاسپورٹ اورتفتیش کی اجازت کیلئے حکومت کودرخواست دیدی گئی ۔تفصیلات کے مطابق ارطغل ڈرامے کے ہیرو اداکاراینگن التان کے ساتھ فراڈ کی تحقیقات کیلئے تفتیشی ٹیم ترکی جائے گی۔ متعلقہ پولیس افسران کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس ترکی کے اداکار کا بیان قلمبند کرے گی۔ فراڈیے کاشف ضمیر کی جانب سے کئے گئے معاہدے کے کوائف اورچیک بھی حاصل کئے جائینگے۔ ایس پی انوسٹی گیشن علی بن طارق کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم ترکی جائے گی۔ تفتیشی ٹیم کے بلیو پاسپورٹ اورتفتیش کی اجازت لینے کیلئے آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس کی درخواست پر مراسلہ حکومت کوبھجوا دیا ہے۔اینگن التان کی درخواست پر کاشف ضمیرکے خلاف تھانہ ریس کورس میں 9کروڑ کے فراڈ کا مقدمہ درج ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *