جڑواں شہروں میں سیلابی صورتحال راول ڈیم انتظامیہ کا بھی الرٹ آگیا

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )اسلام آباد میں تیز بارش کے بعد راول ڈیم میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہوگئی جس پر راول ڈیم انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا۔ڈیم انتظامیہ کے مطابق راول ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش انتہائی کم ہے، پانی کی سطح مزید بلند ہونے پر اسپل ویز اوپن کردیے جائیں گے۔دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور راولپنڈی میں رات سے ہونے والی مسلسل بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، کئی گھروں میں پانی داخل ہوگیا اور متعدد گاڑیاں سیلابی پانی میں بہہ گئیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں بادل پھٹنے سے مختلف علاقوں میں سیلاب آنے کی وجہ سے کئی علاقے زیر آب آگئے ہیں ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جا کستا ہے کہ پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے اور کئی گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں ہیں ۔ صرف اسلام آباد میں 330ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ صورتحال کے پیش نظر پاک فوج کے دستوں کو طلب کیا گیا ہے ۔ پاک فوج کے شعبہ تعلاقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فوج کے دستے بچاؤ امدادی کاموں میں سول انتظامیہ کی مدد میں مصروف ہیں۔فوجی دستے بحالی و امدادی کارروائیوں میں سول انتظامیہ کی مدد کر رہے ہیں جبکہ سیلابی صورتحال پر قابو پانے کیلئے پلان تیار کر لیا گیا ۔ دوسری جانب راولپنڈی میں بھی شدید بارش کے باعث نالہ لئی میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے جس کے باعث آس پاس کے نشیبی علاقوں میں طغیانی کا خطرہ بڑھ گیا اور سائرن بجائے جانے لگے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *