دلچسپ و عجیب

نوکری نہ ملنے پر خاتون ڈاکٹر نے موٹرسائیکل پر چلتی پھرتی فارمیسی بنا ڈالی، کہانی جان کر آپ بھی ہمت کو داد دیں گے

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نوکری نہیں ملی تو کوئی بات نہیں ، کراچی کی باہمت خاتون نے موٹر سائیکل پر چلتی پھرتی فارمیسی بنا لی۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ثناءاحسان جو گزشتہ پانچ سال سے فارمیسی کے شعبے سے منسلک ہیں، ان کے پاس فارمیسی کھولنے کے لیے سرمایہ نہیں تھا اور ملازمت بھی جب نہ مل سکی تو انہوں نے موٹرسائیکل پر ہی موبائل فارمیسی کھول لی۔

رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر کی رہائشی فارماسسٹ ڈاکٹرثناءاحسان کو ان کے والد نے کچھ پیسے دیئے اور کچھ انہوں نے خود رقم جمع کر رکھی تھی۔ انہوں نے موبائل فارمیسی کے لیے گھر میں موجود موٹرسائیکل چلانی سیکھی، ایک بورڈ پرنٹ کرایا اور کراچی کی سڑکوں پر یہ موبائل فارمیسی لے کر نکل پڑیں۔

ڈاکٹر ثناء نے کہا ہے کہ مجھے لوگون کی جانب سے کافی مثبت ردعمل ملا ہے، تاہم خاتون ہونے کی وجہ سے ہراسگی کے کئی واقعات بھی پیش آتے رہتے ہیںلیکن میں بھی ڈٹ کر کھڑی ہوں اور حالات کا مقابلہ کروں گی۔ انکا فون نمبر بورڈ پر بھی درج ہے جس پر کال کر دوائیاں سمیت دیگر آلات بھی منگوائے جا سکتے ہیں۔

newsavail

Share
Published by
newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago