اہم خبریں

کہا تھا ناں جب آئے گا کپتان بڑھے گی اس قوم کی شان

این این ایس نیوز! کہا تھا ناں : جب آئے گا کپتان بڑھے گی اس قوم کی شان ۔۔!! پاکستان روپے کو دنیا میں شاندار اعزاز حاصل ہو گیا

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی روپیہ گزشتہ ساڑھے 6 ماہ سے مسلسل ڈالر کو بھرپور مقابلہ دینے کی وجہ سےایشیا کی تیسری بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسی بن گیا۔پاکستانی روپیہ کی قدر میں استحکام کی وجہ سے امریکی ڈالر کا ریٹ گزشتہ سیشن کے دوران 159 اعشاریہ 9روپے پر بند اور اس کاروباری سیشن کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 18 پیسے کا اضافہ ہوا ۔رپورٹس کے مطابق یکم اکتوبر سے روپیہ امریکی ڈالر کے مقابلے میں 3اعشاریہ 1 فیصد قدر بڑھنے کی وجہ س ایشیا میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والیکرنسیوں کی

فہرست کا حصہ بن گیا ہے اور مسلسل بہتر کارکردگی کی وجہ سے پاکستانی روپیہ 3 بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسیوں میں شامل ہوگیا ہے۔زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے ، مضبوط ترسیلات زر ، ادائیگی کی پوزیشن میں توازن میں بہتری اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی آمد میں اضافے نے روپے کی قدر کو مستحکم کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago