آگ جان بوجھ کر لگائی گئی تو سازشی عناصر کا سینہ چیر دیں گے ترک صدر کا دوٹوک اعلان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترک صدر رجب طیب اردوان نے ملک کے مختلف حصوں میں آگ لگنے کے واقعات میں ممکنہ سازش پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر نے آگ لگنے سے متاثر ہونے والے علاقوں کے دورے پر کہا کہ اشارے ملے ہیں کہ آگ لگنے کے واقعات کے پیچھے کوئی سازش ہے۔طیب اردوان نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ اگر یہ ثابت ہو گیا کہ آگ جان بوجھ کر لگائی گئی ہے تو سازشی عناصرکا سینہ چیر دیں گے، چاہے اس کی کچھ بھِی قیمت دینا پڑے۔خیال رہے ترکی کے جنوبی علاقوں میں آگ سے اب تک دوفائر فائٹرز سمیت 6 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *