اہم خبریں

اگر بیرسٹر سلطان کو وزیراعظم نہیں بنایا گیا تو خدشہ ہے کہ پی ٹی آئی کا ایک بڑا دھڑا کچھ عرصے بعد الگ ہو جائے۔۔ حکومت بننے سے پہلے ہی بری خبر سنا دی گئی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر صحافی رانا عظیم نے انکشاف کیا ہے کہ اس وقت یہ افوائیں چل رہی ہیں کہ خواجہ فاروق کو وزیراعظم آزاد کشمیر بنا یا جائے گا جبکہ بیرسٹر سلطان کسی صورت میں صدر آزاد کشمیر بننے کیلئے تیار نہیں ہیں۔

سینئر صحافی نے کہا ہے کہ ان کے گروپ کی یہ خواہش ہے کہ اگر بیرسٹر سلطان وزیراعظم نہیں بنتے تو پھر کسی صورت میں تنویر الیاس کو وزیراعظم نہیں بننا چاہیے۔

اس حوالے سے بیرسٹر سلطان نے یہ تک کہا ہے کہ گنتی کروا لیں کس کیساتھ کتنے ایم ایل ایز ہیں ۔رانا عظیم نے کہا ہے کہ اگر بیرسٹر سلطان کو وزیراعظم نہیں بنایا جاتا تو پھر کچھ عرصہ بعد تحریک انصاف سے ایک بڑا دھڑا الگ ہو کر پیپلز پارٹی یا ن لیگ کیساتھ مل کر حالات کو تبدیل کر سکتا ہے

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago