اہم خبریں

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی حالت تشویشناک ہو گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ، این این آئی) سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی کورونا کے باعث طبیعت ناساز ہوگئی۔ انہیں نجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، گزشتہ روز جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کا سٹی سکین کیا گیا جس کی رپورٹ تسلی بخش نہیں آئی، جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی قوت مدافعت میں بھی تشویشناک حد تک کمی ہوئی جس کے بعد دوائیاں غیر موثر ہو گئیں،

جس پر ڈاکٹرز نے انہیں ہسپتال منتقل کرنے کافیصلہ کیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس فائزعیسی کو علاج کیلئے نجی اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ان کی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں اسپتال منتقلی کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی کو مسلسل کھانسی اور بخار کی شکایت ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں جسٹس قاضی فائزعیسی اور ان کی اہلیہ سرینا عیسی میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ اور ان کی اہلیہ گھر میں قرنطینہ میں موجود تھے۔واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 23.51 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز شہر قائد میں 7 ہزار 996 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 1 ہزار 880 مثبت آئے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق حیدر آباد میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 14.52 فیصد ریکارڈ کی گئی۔حیدر آباد 1 ہزار 116 فراد کے کورونا ٹیسٹ کیئے گئے جن میں سے 162 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی۔ترجمان محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ سندھ کے مختلف اضلاع میں کورونا وائرس کی مثبت آنے کی شرح میں 2 فیصد اضافہ ہوا ہے اور یہ شرح 24 گھنٹوں میں 4.10فیصد سے بڑھ کر 6.68فیصد ریکارڈ کی گئی۔سندھ کے دیگر اضلاع میں 11 ہزار 262 افراد کے کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 752 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔سندھ بھر میں کورونا وائرس کی شرح 1 ہفتے میں بلند ترین13.66فیصد ریکارڈ کی گئی۔صوبے میں 20 ہزار 475 ٹیسٹ میں سے 2 ہزار 797 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق سندھ بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 24 افراد انتقال کر گئے۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago